حیدرآباد کو اندرون 90یوم ڈرگس سے پاک بنانے کا عزم
سٹی پولیس کمشنرکے سرینواس ریڈی نے حیدرآبادکو90دنوں کے اندرڈرگس سے پاک شہر بنانے کا عہدکیا ہے۔ انہوں نے پیر کے روز ماتحت عہدیداروں کواندرون 90یوم شہر سے منشیات کی لعنت ختم کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔
حیدرآباد: سٹی پولیس کمشنرکے سرینواس ریڈی نے حیدرآبادکو90دنوں کے اندرڈرگس سے پاک شہر بنانے کا عہدکیا ہے۔ انہوں نے پیر کے روز ماتحت عہدیداروں کواندرون 90یوم شہر سے منشیات کی لعنت ختم کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس عہدیداروں کے اجلاس کے دوران ایک اے سی پی نے کمشنرپولیس کوبتایاکہ اراضی پر غیرمجازقبضہ کے معاملہ میں ایک رکن اسمبلی مداخلت کررہے ہیں جس پر سرینواس ریڈی نے عہدیدارکوقانون کے مطابق کام کرنے‘ سیاسی دباؤ قبول نہ کرنے کی ہدایت دی اور کہاکہ ضرورت پڑنے پر متعلقہ ایم ایل اے کومجھ سے ربط پیداکرنے کا مشورہ دیں۔
انہوں نے کہاکہ وہ چاہتے ہیں کہ کسی بھی حال میں 90 دنوں کے اندر‘حیدرآبادڈرگس سے پاک ہوناچاہئے۔اس معاملہ میں کوئی تساہل دیکھنا نہیں چاہتے۔انہوں نے واضح کردیا کہ چاہے وہ کمشنررہیں یا نہ رہیں‘ وہ قانون کے مطابق کام کرتے رہیں گے۔ کام کرنے کا پرانداز دوسروں سے مختلف ہے۔
قانون کی پاسداری ہی مرافریضہ ہے۔سرینواس ریڈی نے کہاکہ جب وہ 14 ماہ تک محبوب نگر کے ضلع ایس پی تھے تب تک کوئی ایم ایل اے‘ایم پی‘ میرے دفتر میں نہیں آیا۔
کمشنرپولیس نے کہا کہ ٹرافک اصولوں پرعمل آوری ان کی اولین ترجیح رہے گی۔اپنے ماتحت عہدیداروں سے انہوں نے کہاکہ ایک غلطی کووہ نظرانداز کریں گے مگر باربار خطا کرنے والوں کو ہرگز معاف نہیں کریں گے۔اپنے ایس پی کے دور کاایک واقعہ سناتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایک ایس آئی نے چیف منسٹر کے قافلہ کوروک دیا تھا۔
ایس آئی کی کوئی غلطی نہیں تھی۔ میں نے ایس پی کی ستائش بھی کی۔ میں نے خود اپنا تبادلہ کرالیا مگر ایس آئی کے کیرئر پر آنچ آنے نہیں دیا۔سرینواس ریڈی نے کہاکہ شہر میں مقررہ وقت پر بازار کھلنااوربندہوناچاہئے۔کاروباری افراد کووقت کی پابندی کرنی چاہئے۔ +
انہوں نے کہاکہ جوقانون کی عزت کرئے گا اوراس کی پاسداری کرے گا‘ پولیس اس کی دوست رہے گی۔قانون شکن اور جرائم میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے جرائم پیشہ افراد پر سخت نظر رکھنے کی ہدایت دی۔ منشیات کے خلاف کارروائی کے حصہ کے طورپرسٹی پولیس نے دونوں شہروں کے بارس‘پبس پردھاؤے منظم کئے۔