حیدرآباد

کھلے مین ہول میں گر کر فوت لڑکی کے خاندان کو معاوضہ کی ادائیگی

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر افزائش مویشیاں ٹی سرینواس یادو نے حالیہ غیرموسمی بارش کے دوران کھلے مین ہول میں گرکرفوت ہونے والی کم عمر لڑکی کے ارکان خاندان کو معاوضہ کا چیک حوالہ کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر افزائش مویشیاں ٹی سرینواس یادو نے حالیہ غیرموسمی بارش کے دوران کھلے مین ہول میں گرکرفوت ہونے والی کم عمر لڑکی کے ارکان خاندان کو معاوضہ کا چیک حوالہ کیا۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد
مائنارٹی سب پلان کے نفاذ کا مطالبہ، ایس سی، ایس ٹی، بی سی و مسلم فرنٹ کے وفد کی محمد اظہرالدین سے ملاقات
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد

سکندرآباد کے خلاصی گوڑہ میں یہ واقعہ پیش آیا تھا۔

حکومت نے اس لڑکی کے خاندان کو معاوضہ کی ادائیگی کی یقین دہانی کروائی تھی اور آج وزیرموصوف نے اس لڑکی کے خاندان سے ملاقات کی اورپانچ لاکھ روپئے معاوضہ کا چیک حوالہ کیا۔

اس موقع پر وزیرموصوف نے وعدہ کیا کہ مستقبل میں بھی اس خاندان کا تعاون کیاجائے گااورحکومت اس کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

ذریعہ
یواین آئی