حج کیمپ کے خدمت گزاروں کا تہنیتی جلسہ
خدمت خلق ہی تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کا نصیب العین ہے۔ انسان جب کوئی کار خیر کرتا ہے تو اس کو ایک قسم کا ذہنی و قلبی سکون ملتا ہے۔ اسی جذبہ کو مدنظر رکھتے ہوئے تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کام کرتے آرہی ہے۔

حیدرآباد: خدمت خلق ہی تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کا نصیب العین ہے۔ انسان جب کوئی کار خیر کرتا ہے تو اس کو ایک قسم کا ذہنی و قلبی سکون ملتا ہے۔ اسی جذبہ کو مدنظر رکھتے ہوئے تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کام کرتے آرہی ہے۔
میں نے تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کی صدارت کو قبول کیا اور تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ کی صدارت پر بھی دس برس کے طویل عرصہ تک فائز رہا۔
جس طرح وقف بورڈ کے صدرنشین کے عہدہ کی میں نے کامیاب صدارت کی اس طرح حج کمیٹی کے صدرنشین کی حیثیت سے بھی کامیاب رہوں گا۔ میں ایک عام آدمی کی حیثیت سے صدرنشین کے عہدہ پر فائز ہوں۔
ان خیالات کا اظہار جناب محمد سلیم صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے میاک ایوشین اکیڈیمی کے زیراہتمام نہرو آڈیٹوریم مدینہ ایجوکیشنل سنٹر، نامپلی میں حج کیمپ کے خدمت گزاروں کے تہنیتی جلسہ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مخاطب کرتے ہوئے کیا۔
جناب عرفان شریف اسٹیٹ ای او حج کمیٹی، شریمتی پشپندر کور کی حیثیت سے شرکت و مخاطب کیا۔ تمام شرکاء نے حج کمیپ 2023 کے کامیاب انعقاد پر جناب محمد سلیم صدرنشین حج کمیٹی کو مبارکباد دی۔
اس موقع پر حج کیمپ 2023کے خدمت گزاروں کو جناب محمد سلیم صدرنشین حج کمیٹی نے تہنیت پیش کی اور توصیفی اسناد تقسیم کئے۔