حیدرآباد

کانگریس پر تلنگانہ تہذیب کو ختم کرنے کی سازش کا الزام: کے کویتا

انہوں نے کانگریس پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی من مانی کام کر رہے ہیں اور یہ عوام کی امنگوں کے مغائر ہے۔ تلنگانہ کے عوام اپنی ثقافتی وراثت کی توہین ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

حیدرآباد: بی آر ایس کی ایم ایل سی کے کویتا نے آج کانگریس حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کی ثقافت کو ختم کرنے کی سازشیں منظم طریقے سے جاری ہیں۔وہ اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔کویتا نے کہا کہ تلنگانہ تلی کے مجسمہ سے بتکماں کو ہٹانا ان ہی سازشوں کا حصہ ہے۔

متعلقہ خبریں
کشن ریڈی اور کویتا نے ووٹ دیا
کانگریس حکومت چھ ضمانتوں کو نافذ کرنے میں ناکام : فراست علی باقری
کویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع
موڑتاڑ میں بی آر ایس کا راستہ روکو احتجاج
چیف منسٹر ریونت ریڈی بدمعاش بی جے پی ایم پی ای راجندر کا الزام

انہوں نے کہا کہ وہ کانگریس قیادت بالخصوص راہول گاندھی سے یہ سوال کرتی ہیں کہ کیا یہ تمام اقدامات ان کی منظوری سے ہو رہے ہیں؟ کیا وہ تلنگانہ عوام کے جذبات اور ثقافتی وراثت سے کھیلنے کی حمایت کرتے ہیں؟۔

 انہوں نے گاندھی خاندان کو یاد دلاتے ہوئے کہا کہ بتکماں، تلنگانہ کی ثقافت کا ایک اہم جز ہے، جسے ماضی میں اندرا گاندھی، سونیا گاندھی اور خود راہول گاندھی نے بھی منایا ہے لیکن آج تلنگانہ کی شناخت کو مٹانے کی کوششوں پر خاموشی کا نگریس کی اعلیٰ قیادت پر سوالیہ نشان ہے۔

 کویتا نے کہا کہ راہول گاندھی، جنہوں نے بھارت جوڑو یاترا کے دوران بتکماں کھیلا تھا، آج تلنگانہ کی تہذیب اور روایات پر ہونے والے حملوں پر خاموش کیوں ہیں؟ انہیں اس حوالے سے جواب دینا ہوگا۔

 انہوں نے کانگریس پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی من مانی  کام کر رہے ہیں اور یہ عوام کی امنگوں کے مغائر ہے۔ تلنگانہ کے عوام اپنی ثقافتی وراثت کی توہین ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

 کویتا نے اعلان کیا کہ تلنگانہ جاگرتی کل ایک گول میز کانفرنس کا انعقاد عمل میں لائیگی جس میں تلنگانہ کی ثقافت پر حملوں کے خلاف حکمت عملی تیار کی جائے گی اور ان سازشوں کے خلاف لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔