تلنگانہ

کانگریس نے کیا راجیہ سبھا انتخابات کے لیے چھ امیدواروں کا اعلان، سنگھوی تلنگانہ سے امیدوار

منو سنگھوی کے علاوہ چھتیس گڑھ سے پھولو دیوی نیتام، ہریانہ سے کرم ویر سنگھ بودھ، ہماچل پردیش سے انوراگ شرما، تمل ناڈو سے ایم کرسٹوفر تلک، جبکہ تلنگانہ سے ابھیشیک منو سنگھوی اور ویم نریندر ریڈی کو امیدوار بنایا گیا ہے۔

نئی دہلی: کانگریس نے راجیہ سبھا انتخابات کے لیے اپنے چھ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ جن میں پارٹی کے سینئر رہنما ابھیشیک منو سنگھوی کو تلنگانہ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔

منو سنگھوی کے علاوہ چھتیس گڑھ سے پھولو دیوی نیتام، ہریانہ سے کرم ویر سنگھ بودھ، ہماچل پردیش سے انوراگ شرما، تمل ناڈو سے ایم کرسٹوفر تلک، جبکہ تلنگانہ سے ابھیشیک منو سنگھوی اور ویم نریندر ریڈی کو امیدوار بنایا گیا ہے۔

کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے جعمرات کی صبح فہرست جاری کرتے ہوئے بتایا کہ کانگریس صدرملیکارجن کھڑگے نے چھتیس گڑھ، ہریانہ، ہماچل پردیش، تمل ناڈو اور تلنگانہ سے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دی ہے۔

پھولو دیوی نیتام اس وقت چھتیس گڑھ سے جبکہ ابھیشیک سنگھوی تلنگانہ سے راجیہ سبھا کے رکن ہیں۔ دونوں کی مدتِ کار اپریل میں مکمل ہو رہی ہے۔

قابلِ ذکر ہے کہ 10 ریاستوں کی 37 راجیہ سبھا نشستوں کے لیے 16 مارچ کو ووٹنگ ہوگی، جبکہ کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کی آج آخری تاریخ ہے۔ اپریل میں ان تمام نشستوں پر موجود اراکینِ پارلیمنٹ کی مدت بھی ختم ہو جائے گی۔

متعلقہ خبریں
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
حضرت امام حسنؓ کا اسوۂ حسنہ آج بھی امت کے لیے مشعلِ راہ،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کوکٹ پلی نَلّا چیروو کی بحالی مکمل، اسی ہفتے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا
جلسہ بیاد محمد مظہر الدین مرحوم (مظہر ملت ) و دعوت افطار کا اہتمام
ماہِ رمضان کا ہر لمحہ قیمتی ہے، پہلے عشرے کے بعد بھی غفلت نہ برتی جائے: مولانا جعفر پاشاہ