حیدرآباد

جعلی ویڈیو کیس‘کانگریس قائدین کو حراست میں لے لیاگیا

تلنگانہ بی جے پی کے جنرل سکریٹری پرمیندر ریڈی کی شکایت پر ایک کیس درج کرنے کے بعد سائبر کرائم ٹیم نے کانگریس قائدین کوحراست میں لے لیا ۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر داخلہ کی ایک جعلی ویڈیوکوحالیہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے کیس میں حیدرآباد سٹی پولیس نے جمعرات کے روز تلنگانہ کانگریس کے سوشل میڈیا انچارج منے ستیش اور پارٹی کے دیگر 4 قائدین کو حراست میں لے لیاہے۔

متعلقہ خبریں
ٹاسک فورس ساؤتھ زون میں ”معمول“ کی وصولی کا ایک دوسرے پر الزام۔ فرضی شکایت پر کانسٹبل معطل
80 سال کی عمر میں دادی کی جم ورزش کی ویڈیو وائرل ویڈیو دیکھ کر لوگوں کو پسینہ آنے لگا
کووں کی بڑی تعداد نے مال کی پارکنگ میں ڈیرہ ڈال لیا
پالتو کتے کو گلے میں پھندا ڈال کر مارنے کی کوشش (ویڈیو)
وائرل ویڈیو سے مجھے دلی رنج پہنچا: دھنکر (ویڈیو)

 ستیش‘ پارٹی کی ریاستی ترجمان اسماء تسلیم‘سوشل میڈیا کوآرڈنیٹر نوین پیٹم‘شیوکمار امبالہ اور گپتا کو  سائبر کرائم ٹیم نے حراست میں لے لیا۔ تلنگانہ بی جے پی کے جنرل سکریٹری پرمیندر ریڈی کی شکایت پر ایک کیس درج کرنے کے بعد سائبر کرائم ٹیم نے کانگریس قائدین کوحراست میں لے لیا ۔

اور انہیں سی سی ایس اسٹیشن لے آئی تاہم پولیس نے ان گرفتاریوں کونہیں بتایا۔قیاس لگایا جارہا ہے کہ دہلی پولیس کی سخت امکانی کارروائی سے قبل سائبر کرائم پولیس نے ان قائدین کوحراست میں لے لیا۔

قبل ازیں حیدرآبادسائبرکرائم پولیس نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیان کی ویڈیوکے ساتھ چھیڑچھاڑکرنے کے الزام میں ایک مقدمہ درج کرلیاہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری جی پرمیندر ریڈی کی شکایت پر دفعات 469.505(1)Cکے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ یہ مقدمہ تلنگانہ پردیش کانگریس پارٹی کے ایکس(ٹوئٹر)کے ایڈمنسٹریٹرس کے خلاف درج کیاگیاہے۔کانگریس ورکرس پر الزام ہے کہ انہوں نے مرکزی وزیر امیت شاہ کی ویڈیوکے ساتھ چھیڑچھاڑ کی ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

a3w
a3w