تلنگانہ
ٹرینڈنگ

خاتون کے ساتھ کانگریس رکن اسمبلی کانازیبارویہ، ویڈیو وائرل

اپوزیشن پارٹیوں کے قائدین اورنیٹی زنس نے بھی ایم ایل اے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے جگن پتی میڈی نے استفسار کیا”کیا یہ خاتون ہی عصمت کی بے حرمتی نہیں ہے؟۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں کانگریس کے ایک رکن اسمبلی کو ضلع کریم نگر میں سال نو کی ایک تقریب میں ایک خاتون کے ساتھ اپنے نازیبا رویہ کے باعث شدید تنقید کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں
بسوں میں مفت سفر کی سہولت، مسافرین کی تعداد میں اضافہ، خواتین کی شکایت
حضور اکرمؐ سے حضرت صدیق اکبرؓ  کی بے پناہ محبت ، تقوی و پرہیزگاری مثالی – نوجوانوں کو نمازوں کی پابندی کی تلقین :مفتی ضیاء الدین نقشبندی
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
مدینہ اسکولز کا سالانہ پروگرام ’’ترنگ‘‘ شاندار ثقافتی مظاہرے کے ساتھ منعقد
ڈاکٹر فہمیدہ بیگم کی قیادت میں جامعہ عثمانیہ میں اردو کے تحفظ کی مہم — صحافیوں، ادبا اور اسکالرس متحد، حکومت و یو جی سی پر دباؤ میں اضافہ

 مناکنڈور کے رکن اسمبلی کورم پلی ستیہ نارائنہ کا یک ویڈیو کلپ منگل کو وائرل ہوگیا جس میں انہیں ایک خاتون کے قریب ہوتا ہوا اور اس کے گال پر کیک لگانے کی کوشش کرتا ہوا دکھایا گیا۔وہ خاتون دور ی اختیار کرنے کی کوشش کی مگر تیسری کوشش میں رکن اسمبلی اس کے گال پر کیک پوتنے میں کامیاب ہوگئے۔

 ایک اور ویڈیو میں ایم ایل اے کو رقص کرتے ہوئے خاتون کا دست تھامتے ہوئے دیکھا گیا۔ کانگریس پارٹی کے دفتر میں منعقد پروگرام میں وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر بھی موجود تھے۔

اپوزیشن پارٹیوں کے قائدین اورنیٹی زنس نے بھی ایم ایل اے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے جگن پتی میڈی نے استفسار کیا”کیا یہ خاتون ہی عصمت کی بے حرمتی نہیں ہے؟۔

“ سابق صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ ٹیکنالوجی سرویسس بھی چاہتے ہیں کہ قومی کمیشن برائے خواتین کو ایم ایل اے کو ان کے نازیبا رویہ کے لئے ازخود کارروائی کا حکم دے۔