کانگریس نے اپنے دور میں کبھی بھی سرجیکل اسٹرائک نہیں کی: امیت شاہ
مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے اپنے دور میں کبھی بھی سرجیکل اسٹرائک نہیں کی جبکہ بی جے پی حکومت نے سرجیکل اسٹرائک کے ذریعہ دہشت گردوں کو شکست دی۔
حیدرآباد: مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے اپنے دور میں کبھی بھی سرجیکل اسٹرائک نہیں کی جبکہ بی جے پی حکومت نے سرجیکل اسٹرائک کے ذریعہ دہشت گردوں کو شکست دی۔
امیت شاہ نے واضح کیا کہ کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم مودی نے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے سخت محنت کی ہے۔
دوسری مرتبہ اقتدار ملنے کے پانچ سال میں ہی رام مندر کی تعمیر کو یقینی بنایا گیا، جبکہ کانگریس نے 70سال تک ایودھیا کے مسئلہ کو طول دیا۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس کے لیڈروں نے مندر کے پران پرتیشٹھا پروگرام میں بھی حصہ نہیں لیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس نے کبھی تلنگانہ کی ترقی کے لئے کام نہیں کیا۔
تلنگانہ کے وقارآباد اور ونپرتی حلقوں میں جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرجیکل اسٹریک کا وزیراعلیٰ تلنگانہ ریونت ریڈی مضحکہ اڑا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس نے مسلمانوں کو 4فیصد ریزرویشن دیا ہے جو دستور کے خلاف ہے۔
انہوں نے رائے دہندوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں لوک سبھا کی تلنگانہ سے دس نشستیں دیجئے، ہم یہاں سے 4 فیصد ریزرویشن کو ختم کرتے ہوئے اِس ریزرویشن کے کوٹہ کو ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی میں تقسیم کریں گے۔