تلنگانہ میں کانگریس کی حکومت بنے گی: جاناریڈی
نلگنڈہ سے تعلق رکھنے والے بعض بی آرایس کارکنوں کی کانگریس میں شمولیت کے موقع پر انہوں نے اس یقین کااظہار کیا کہ آنے والے دنوں میں کانگریس پارٹی مستحکم ہوگی اوراس کی حکومت بنے گی۔

حیدرآباد: متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیر و تلنگانہ کانگریس کے سینئر لیڈرجاناریڈی نے کہا ہے کہ ریاست میں کانگریس کے برسراقتدار آنے پر نوجوانوں کو روزگارفراہم کیاجائے گااور قرضوں کی معافی کے اقدامات کئے جائیں گے۔
نلگنڈہ سے تعلق رکھنے والے بعض بی آرایس کارکنوں کی کانگریس میں شمولیت کے موقع پر انہوں نے اس یقین کااظہار کیا کہ آنے والے دنوں میں کانگریس پارٹی مستحکم ہوگی اوراس کی حکومت بنے گی۔تلنگانہ کے عوام کی توقعات کے مطابق حکمرانی کی جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ ریاست میں رکی ہوئی ترقی کو دوبارہ شروع کرنے کے کام کئے جائیں گے۔کسانوں کو ایک لاکھ روپئے تک کے قرض کی معافی، غریبوں کے لئے ڈبل بیڈروم مکانات،دلتوں کو تین ایکڑ اراضی کی فراہمی کے بشمول کئی وعدوں کو پورا نہیں کیاگیاجس سے ریاست کے عوام میں ناراضگی پائی جاتی ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت نے عوام کے مسائل کو حل نہیں کیا۔