دہلی

کانگریس نے کیجریوال کو ضمانت ملنے کا خیر مقدم کیا

کانگریس کے میڈیا انچارج پون کھیڑا نے کیجریوال کو ضمانت ملنے پر خوشی کا اظہار کیا اور وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف اشارہ کیا کہ وہ جس طرح کی سیاست کرتے ہیں۔

نئی دہلی: کانگریس نے عام آدمی پارٹی (آپ) کے رہنما اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ سے عبوری ضمانت ملنے کا خیر مقدم کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو بھی اسی طرح راحت مل جائے گی۔

متعلقہ خبریں
متوسط طبقہ کیلئے عام آدمی پارٹی کا منشور جاری
’بی جے پی ساری جھگی جھونپڑیاں ڈھا دے گی‘
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
دہلی کی نئی چیف منسٹر آتشی 21 ستمبر کو حلف لیں گی
چندرائن گٹہ میں عام آدمی پارٹی کے دفتر کا افتتاح

کانگریس کے میڈیا انچارج پون کھیڑا نے کیجریوال کو ضمانت ملنے پر خوشی کا اظہار کیا اور وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف اشارہ کیا کہ وہ جس طرح کی سیاست کرتے ہیں، انہیں 4 جون کو وزیر اعظم کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد خود شناسی کے لیے سابرمتی آشرم جانا چاہیے۔

کھیڑا نے کہا ’’ہم اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ سے ملنے والی راحت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ آئیے امید کرتے ہیں کہ 4 جون تک وزیر اعظم نریندر مودی سابق وزیر اعظم بن چکے ہوں گے اور اس کے بعد وہ سابرمتی آشرم میں بیٹھ کر خود کا جائزہ لیں گے اور غور کریں گے کہ وہ کس قسم کی سیاست کرتے ہیں۔ ساتھ ہی ہم امید کرتے ہیں کہ جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو بھی جلد از جلد ایسا ہی انصاف ملے گا۔ ‘‘