دہلی

حکومت بننے پر کانگریس عوام کو10کلو راشن دے گی: کھرگے

کھڑگے نے ٹوئٹ کیا، "مودی حکومت غریبوں کو 5 کلو راشن مفت دے رہی ہے، لیکن اگر مرکز میں انڈیا اتحاد کی حکومت بنتی ہے تو ہم غریبوں کو پانچ نہیں بلکہ ہر مہینے 10 کلو راشن دیں گے۔

نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ اگر مرکز میں ان کی حکومت بنتی ہے تو غریبوں کو ہر ماہ 10 کلو راشن دیا جائے گا مسٹر کھڑگے نے ٹوئٹ کیا، "مودی حکومت غریبوں کو 5 کلو راشن مفت دے رہی ہے، لیکن اگر مرکز میں انڈیا اتحاد کی حکومت بنتی ہے تو ہم غریبوں کو پانچ نہیں بلکہ ہر مہینے 10 کلو راشن دیں گے۔

متعلقہ خبریں
اروند پنگڑیا، 16ویں فینانس کمیشن کے سربراہ مقرر
ملک میں بے روزگاری سے بڑا کوئی مسئلہ نہیں: ملیکارجن کھرگے
حکومت NEET امتحان میں دھاندلی کی جامع تحقیقات کرے: کھڑگے-پرینکا
انتخابی مہم میں مودی نے 421 مرتبہ مندر۔مسجد کا ذکر کیا : کھرگے (ویڈیو)
کھرگے پر نازیبا تبصرہ، کارروائی کی جائے گی:کانگریس

 اس دوران پارٹی لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے بھی مفت راشن کے بارے میں کہا کہ یہ غریبوں کا حق ہے اور کانگریس نے خود غریبوں کو حق دیا ہے۔

انہوں نے کہا، "عوام کو راشن ملتا ہے کیونکہ اس ملک میں ہر شہری کو کھانے کا حق ہے، کسانوں کا اگایا ہوا اناج، تقسیم پر خرچ ہونے والا پیسہ عوام کا ہے، کیا بی جے پی حکومت عوام کے پیسے کا تھوڑا سا بھی اس پر خرچ کرے گی؟ وہ اسے یرغمال بنانا چاہتی ہے۔”

انہوں نے کہا، "مہاتما گاندھی جی کہا کرتے تھے کہ حکومت کا کام سب سے غریب کے آنسو پونچھنا ہے۔ آج اس کے بالکل برعکس ہو رہا ہے۔جو غریب ہے ان کا جینا مشکل ہو گیا ہے۔”