کانگریس ایگزٹ پول کی بحث میں حصہ نہیں لے گی
کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ ملک کے ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے اور نتائج 4 جون کو آنے والے ہیں۔

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے لئے ووٹنگ کا آخری مرحلہ ہفتہ کو ہے اور اس کے بعد پارٹی ٹی آر پی کو بڑھانے کے لئے مختلف چینلوں کے ذریعہ نشر ہونے والے ایگزٹ پول مباحثوں میں حصہ نہیں لے گی۔
کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ ملک کے ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے اور نتائج 4 جون کو آنے والے ہیں۔
اس کے بارے میں ایگزٹ پول کی قیاس آرائیاں ہیں اور پارٹی اسے ٹی آر پی بڑھانے کے طریقے کے طور پر دیکھتی ہے۔ پارٹی ان قیاس آرائیوں پر یقین نہیں رکھتی، اس لیے انتخابی نتائج سے متعلق ایگزٹ پول کی بحث میں حصہ نہیں لے گی۔
مسٹر کھیڑا نے کہا، ”رائے دہندگان نے اپنا ووٹ ڈال دیا ہے اور ان کا فیصلہ محفوظ ہو گیا ہے۔ نتائج 4 جون کو آئیں گے۔ اس سے پہلے ہمیں ٹی آر پی کے لیے قیاس آرائیوں اور کھینچ تان میں ملوث ہونے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔
انہوں نے کہا، ”کانگریس ایگزٹ پول پر بحث میں حصہ نہیں لے گی۔ کسی بھی بحث کا مقصد لوگوں کو معلومات دینا ہونا چاہیے۔ ہم 4 جون سے ہونے والی بحث میں خوشی سے حصہ لیں گے۔