تلنگانہ کے کریم نگر میونسپل کارپوریشن پر کانگریس کا قبضہ ہوگا: وزیرٹرانسپورٹ
اگرچہ بی جے پی 66 میں سے 30 نشستیں جیت کر سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھری ہے اور جادوئی ہندسہ (34) کے انتہائی قریب ہے لیکن وزیرٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے دعویٰ کیا ہے کہ کریم نگر کے میئر کی کرسی پر کانگریس کا جھنڈا لہرائے گا اور پارٹی اس دوڑ میں سب سے آگے ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے کریم نگر میونسپل کارپوریشن کے میئر کے انتخاب کے لئے سیاسی جنگ شدت اختیار کر گئی ہے۔
اگرچہ بی جے پی 66 میں سے 30 نشستیں جیت کر سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھری ہے اور جادوئی ہندسہ (34) کے انتہائی قریب ہے لیکن وزیرٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے دعویٰ کیا ہے کہ کریم نگر کے میئر کی کرسی پر کانگریس کا جھنڈا لہرائے گا اور پارٹی اس دوڑ میں سب سے آگے ہے۔
انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا”ہم ایک سیاسی جماعت ہیں اور ہم سیاست کریں گے، اس میں چھپانے والی کوئی بات نہیں ہے۔
“وزیر کے اس بیان نے بی جے پی اورمرکزی وزیر بنڈی سنجے کے کیمپ میں بے چینی پیدا کر دی ہے، کیونکہ کانگریس 14نشستیں حاصل کرنے کے بعد اب آزاد امیدواروں اور دیگر چھوٹی جماعتوں کے ساتھ مل کر جوڑ توڑ کی کوشش کر رہی ہے۔
16فروری کو ہونے والے انتخاب میں یہ واضح ہو جائے گا کہ کریم نگر کا اگلا مئیر کون ہو گا۔