کرناٹک

کرناٹک میں کانگریس کی جیت اجتماعی کوششوں کا نتیجہ: کھڑگے

کھڑگے نے کہا کہ کرناٹک کے عوام نے کانگریس پر جو اعتماد کیا ہے، پارٹی اس پر پورا اترے گی اور ریاست کی ترقی کے لئے جو ترجیحات طے کی گئی ہیں اور عوام سے کئے گئے وعدوں کو سب سے پہلے شروع کیا جائے گا۔

نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں جیت کے لئے ریاست کے عوام کو مبارکباد دی اور انتخابی نتائج کو عوام کی جیت اور کانگریس لیڈروں اور کارکنوں کی اجتماعی کوششوں سے تعبیر کیا۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
حضرت شیخ شاہ افضل الدین جنیدی سراج باباامیرکبیرالسادۃ الجنیدیہ الحسینیہ(فی الھند) مقرر
طاقت کے نشہ میں چور سرکش قوتیں مٹ جاتی ہیں، مسلمان تاریخ کے اوراق سے سبق لینا سیکھیں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
پاکستان نے 3 سال بعد ٹسٹ سیریز جیت لی
کانگریس کا مقصد خود کو خواتین کی انجمنوں کو مضبوط بنانا ہے

کھڑگے نے کہا کہ کرناٹک کے عوام نے کانگریس پر جو اعتماد کیا ہے، پارٹی اس پر پورا اترے گی اور ریاست کی ترقی کے لئے جو ترجیحات طے کی گئی ہیں اور عوام سے کئے گئے وعدوں کو سب سے پہلے شروع کیا جائے گا۔

جب کانگریس صدر سے پوچھا گیا کہ کس پارٹی کے لیڈر کرناٹک کی جیت کو وزیر اعظم نریندر مودی کی شکست بتا رہے ہیں، تو انہوں نے کہا، "سچ یہ ہے کہ یہ انتخابی نتیجہ کرناٹک کے لوگوں کی جیت ہے، یہ جیت ان کی محنت ہے۔ کانگریس قائدین اور کارکنان کے سخت محنت کا نتیجہ ہے۔‘‘

انہوں نے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی جیت پر کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی، پارٹی لیڈر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی وڈرا کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کانگریس کے لیڈران اور کارکنان ان انتخابی نتائج کو لے کر بہت پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سماج کے تمام طبقات کی جیت ہے۔

اس سوال پر کہ کرناٹک کا اگلا وزیر اعلیٰ کون ہوگا، کھڑگے نے کہاکہ ”ہمارے پاس لیڈر کے انتخاب کا عمل ہے۔ جہاں بھی انتخابات ہوتے ہیں ہم اسی عمل کے تحت کام کرتے ہیں۔

ہم ریاست میں مبصرین بھیجتے ہیں جو وہاں کے لیڈروں سے بات کرتے ہیں اور ان کی طرف سے جو رپورٹ آتی ہے اس پر ہائی کمان غور کرتا ہے اور پھر فیصلہ کیا جاتا ہے کہ کون وزیر اعلیٰ بنے گا۔‘‘