جرائم و حادثات

تلنگانہ: نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک نوجوان ہلاک

تلنگانہ کے منچریال ضلع میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔ یہ حادثہ مندامری پولیس اسٹیشن کے حدود میں یاپال علاقہ میں پیش آیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے منچریال ضلع میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔ یہ حادثہ مندامری پولیس اسٹیشن کے حدود میں یاپال علاقہ میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے حملوں پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہارِ تشویش، ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
اے پی سی آر تلنگانہ (APCR) کا ریاست گیر پیرالیگل ایکٹوسٹ و کارکنان کے لئے تربیتی پروگرام کا کامیاب اختتام
گورنمنٹ ڈگری کالج فلک نما میں انا–اکّا مینٹورشپ انٹرن شپ تربیتی پروگرام کا آغاز

تفصیلات کے مطابق مندامری کے انگڑی بازار کا رہنے والا انیل یاپال کی قومی شاہراہ پر بائیک پر جارہاتھا کہ اسی دوران ایک نامعلوم گاڑی نے اس کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔