شمالی بھارت

کانسٹیبل نے سب انسپکٹر کو گولی مار دی، موقع پر ہی موت ہو گئی

چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور کے کھرورا علاقے میں واقع آئی ٹی بی پی کیمپ میں آج ایک کانسٹیبل نے سب انسپکٹر کو گولی مار دی جس سے سب انسپکٹر کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

رائے پور: چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور کے کھرورا علاقے میں واقع آئی ٹی بی پی کیمپ میں آج ایک کانسٹیبل نے سب انسپکٹر کو گولی مار دی جس سے سب انسپکٹر کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

متعلقہ خبریں
ڈی جے پر رقص کے دوران جھگڑا، تین نوجوانوں کی موت، 6 زخمی
4 ریاستوں کے اسمبلی الیکشن نتائج کا کل اعلان، صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی
6ریاستوں میں 10حساس تنصیبات عوام کی پہنچ سے باہر

واقعہ کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے اور پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ فائرنگ کا واقعہ پیر کی صبح اس وقت پیش آیا جب دونوں میں کسی بات پر جھگڑا ہوا۔ واقعہ کے بعد کیمپ پر تعینات دیگر سکیورٹی اہلکاروں نے فوری مدد کی کوشش کی تاہم سب انسپکٹر کی جان نہ بچائی جاسکی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے اور اس فائرنگ کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔