لگاچرلہ واقعہ، کسان ملزم کو ہتھکڑی پہنا کر ہاسپٹل لیجانے پر تنازعہ
چیف منسٹر نے نائیک کی صحت کے بارے میں عہدیداروں سے معلومات حاصل کی اور عہدیداروں کی کارروائی پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیمار کسان کو ہتھکڑیاں لگا کرہاسپٹل لے جانے کی کیا ضرورت تھی؟ ریونت ریڈی نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا۔
حیدرآباد: لگاچرلہ واقعہ ملزم کے ایک کسان کو علاج کے لیے ہتھکڑیاں پہناکرہاسپٹل لے جانے پرسیاسی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنے کے بعد چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے اس واقعہ کی تفصیلی انکوائری کا حکم دیا اور حکام کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔
ہیریا نائک نامی ایک قبائلی کسان نے جسے لگاچرلہ میں ایک فارما ولیج کے قیام کے لئیے اپنی زمین حوالہ کرنے کی مخالفت پر سنگاریڈی جیل بھیج دیا گیا تھا، سینے میں درد کی شکایت کی تھی،اس کو مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے سینے میں درد ہو رہا تھا، اور علاج کے لئے سنگاریڈی کے سرکاری ہاسپٹل لے جایا گیا تھا۔
تاہم، اہلکاروں نے اسے پولیس کی جیپ میں بٹھا دیا اور اس کے ہاتھوں میں ہتھکڑی تھی جبکہ اس ہتھکڑی کی زنجیر کو کانسٹیبل کے ہاتھوں میں تھما دیا گیا تھا یہ منظر سوشل میڈیا کے مختلف پلاٹ فامس پر وائرل ہونے کے بعد، مختلف طبقوں اور سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں، بشمول بی آر ایس، قائدین نے سخت اعتراض کیا اور حکومت پر تنقید کی۔
چیف منسٹر نے نائیک کی صحت کے بارے میں عہدیداروں سے معلومات حاصل کی اور عہدیداروں کی کارروائی پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیمار کسان کو ہتھکڑیاں لگا کرہاسپٹل لے جانے کی کیا ضرورت تھی؟ ریونت ریڈی نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایسے واقعات کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کے مطابق ضلع ایس پی سنگاریڈی اس واقعہ کی تحقیقات کریں گے۔ میڈیکل ایمرجنسی پر دو کانسٹبلوں نے ملزم کسان کو ہتھکڑی پہنا کر ہاسپٹل لے گئے۔ حکام اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ کسان کو ہتھکڑی لگانے کا فیصلہ کانسٹبلوں یا جیل حکام نے کیا تھا؟۔
ہتھکڑی پہنا کر کسانوں کو ہاسپٹل لے جانے کی ویڈیوز اور تصاویر کو مقامی نیوز چانلس پر بھی پیش کی گئیں۔ حلقہ اسمبلی کوڑنگل کے لگاچرلہ میں حصول اراضیات کی بابت عوامی سماعت پروگرام کے دوران سرکاری عہدیداروں پر حملہ کے الزام میں 25افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔