تبدیلی مذہب، ماں کی شکایت پر بیٹی گرفتار
شکایت کے مطابق عورت نے خاندان کے ایک قریبی شخص کے زیراثر اور ایک متنازعہ اسلامی مبلغ کی ویڈیوز دیکھ کر ہندومت چھوڑ دیا۔ دھرم پریورتن اس وقت ہوا جب شکایت کنندہ جون2024ء میں لندن میں تھی۔
تھانے: مہاراشٹرا کے ضلع تھانے کے الہاس نگر علاقہ میں کے وٹھلواڑی میں تبدیلی مذہب کے کیس میں ایک اور ایک شخص کو عورت کی ماں کی شکایت پر گرفتار کرلیا گیا۔ وٹھلواڑی پولیس اسٹیشن کے عہدیداروں نے بتایا کہ الہاس نگر کی رہنے والی ایک عورت نے شکایت درج کرائی کہ اُس کی بیٹی کو جبراً مسلمان بنایا گیا۔
شکایت کے مطابق عورت نے خاندان کے ایک قریبی شخص کے زیراثر اور ایک متنازعہ اسلامی مبلغ کی ویڈیوز دیکھ کر ہندومت چھوڑ دیا۔ دھرم پریورتن اس وقت ہوا جب شکایت کنندہ جون2024ء میں لندن میں تھی۔ اس کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ تبدیلی مذہب کے بعد اس کی بیٹی غائب ہوگئی تھی۔
2024ء میں اسے الہاس نگر اور امبرناتھ مندر ٹرسٹ کا ایک مکتوب ملا تھا جس سے اس کی بیٹی کے تبدیلی مذہب کی توثیق ہوئی۔ دھرم پریورتن کے بعد اس کی بیٹی نے اپنے باپ کے کھاتہ سے پیسے نکالے۔
جمعرات کے دن کیس درج ہوا۔ شکایت کنندہ کی لڑکی کو ایک اور شخص کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا، جبکہ 8 افراد فرار ہیں۔ دونوں کو آج عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے انہیں 3 دن کی پولیس تحویل میں دے دیا گیا۔ کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔