شمالی بھارت

مدھیہ پردیش میں تبدیلی مذہب ہونے نہیں دیں گے:شیو راج چوہان

چیف منسٹر کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف نیشنل سیکیوریٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔ وہیں تینوں مجرموں کے گھر پربلڈوزر کی کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات توڑ دیئے گئے۔

بھوپال: چیف منسٹر مدھیہ پردیش شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ ریاست میں تبدیلی مذہب کو جاری نہیں رہنے دیا جائے گا اور ایسے سماج دشمن عناصر کو ایسا سبق سکھایا جائے گا کہ پورا ملک یاد رکھے گا۔

متعلقہ خبریں
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
12 سالہ لڑکی کی عصمت ریزی نے شرمسار کردیا
ٹرین میں خاتون نے بچی کو جنم دیا، بوگی میں موجود خواتین نے ڈلیوری کرائی
بی آر ایس کے 4ارکان اسمبلی کے خلاف افواہوں کی مذمت

چوہان نے یہاں نامہ صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ اگر کوئی گڑبڑ کرے گا تو وہ ایسا سبق سکھائیں گے کہ پورا ملک یاد رکھے گا۔ ہم ریاست میں مذہب کی تبدیلی کے چکر کو جاری نہیں رہنے دیں گے۔ غنڈہ گردی اور داداگردی نہیں چلنے دی جائے گی۔

 ایسے سماج دشمن عناصر اور غنڈوں کو کسی قیمت پر بخشا نہیں جائے گا۔ریاستی دارالحکومت بھوپال سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں کچھ نوجوان ایک نوجوان کو اس کے گلے میں پٹا ڈال کر کتے کی طرح بھونکنے پر مجبور کر رہے تھے۔

 ویڈیو کے آخر میں متاثرہ شخص یہ کہتے ہوئے سنا ئی دے رہا تھاکہ اسے رہا کر دیا جائے اور وہ ”میاں بھائی“بننے کے لیے تیار ہے۔ اس کے بعد اس ویڈیو کے تار بھی مبینہ طور پر تبدیلی مذہب سے بھی جڑ گئے تھے۔

اس ویڈیو کے عوام میں آتے ہی شیوراج سنگھ چوہان نے ناراضگی ظاہر کی اور پولیس کمشنر بھوپال اور کلکٹر بھوپال کو مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرکے مثال قائم کرنے کی سخت ہدایات دیں۔

 چیف منسٹر کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف نیشنل سیکیوریٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔ وہیں تینوں مجرموں کے گھر پربلڈوزر کی کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات توڑ دیئے گئے۔ اس معاملہ میں اب تک 4 لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

a3w
a3w