امریکہ و کینیڈا
پیدائش پر حق شہریت کا عدالتی فیصلہ غلط ہے یہ بدلہ نہ گیا تو امریکہ تباہ ہو جائے گا: ٹرمپ
واضح رہے کہ ٹرمپ نے امریکہ میں پیدا ہونے والے بچوں کا حق شہریت ختم کرنےکی کوشش کی تھی۔ بعدازاں امریکی سپریم کورٹ نے پیدائش پر حقِ شہریت برقرار رکھا تھا اور کہا تھا کہ شہریت کےحق کا اطلاق امریکہ میں پیدا ہونے والے تمام بچوں پریکساں ہوتا ہے۔
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیدائش پر حق شہریت کے عدالتی فیصلے کو امریکہ کے لیے تباہ کن قرار دیدیا۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکی سپریم کورٹ سےدرخواست کروں گا کہ پیدائش پرحق شہریت کیس کودوبارہ سنے، عدالتی فیصلہ غلط ہے اور یہ بدلہ نہ گیا توامریکہ تباہ ہوجائےگا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی شہریت برائے فروخت نہیں اور یہ عمل جرم ہے۔