صحت

کووڈ متاثرین کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے سات ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 40 ہزار کو پار کر گئی ہے۔

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے سات ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 40 ہزار کو پار کر گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
سائنسدانوں نے کووڈ 19کی شدت کا اندازہ لگانے والا آلہ بنایا
کورونا نے پیرس اولمپکس میں بھی دہشت پھیلادی، 40 سے زیادہ اتھلیٹس متاثر
کووِڈ کیسس میں اضافہ، مرکزی وزیر ِ صحت منڈاویا کا جائزہ اجلاس
کووڈ۔19 میں قابل لحاظ کمی: امریکی عہدیداروں

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7830 نئے لوگ کووڈ سے متاثر ہوئے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی کووڈ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 40215 ہو گئی ہے اور انفیکشن کی شرح 3.65 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 4692 لوگ کووڈ انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں۔

بحالی کی شرح 98.72 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں 214242 کووڈ انفیکشن ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 441 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں 220.66 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔

ذریعہ
یواین آئی