حیدرآباد

سی پی رادھا کرشنن نے تلنگانہ کے گورنر کا عہدہ سنبھال لیا

سی پی رادھاکرشنن کا تعلق بھی ٹاملناڈو سے ہے۔متحدہ آندھراپردیش اور تلنگانہ کے گورنرای ایس ایل نرسمہن،تمیلی سائی سوندراراجن کا بھی تعلق تمل ناڈو سے تھا۔فروری 2023سے رادھاکرشنن جھارکھنڈ کے گورنر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

حیدرآباد: جھارکھنڈ کے گورنر سی پی رادھا کرشنن نے تلنگانہ کے گورنر کا عہدہ سنبھال لیا۔ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس آلوک ارادے رادھا نے انہیں عہدے اوررازداری کا حلف دلایا۔ رادھا کرشنن نے آج صبح حیدرآباد کے راج بھون دربار ہال میں اس سادہ تقریب میں حلف لیا۔

متعلقہ خبریں
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
پرگتی بھون اور راج بھون میں اختلافات برقرار
اسمبلی سیشن کا کل سے دوبارہ آغاز
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت

قبل ازیں چیف سکریٹری شانتی کماری نے گورنر کی تقرری کے احکامات پڑھ کرسنائے۔ اس تقریب میں چیف منسٹر ریونت ریڈی کے علاوہ ریاستی وزرا اتم کمار ریڈی، تملا ناگیشور راؤ، پونم پربھاکر، پونگولیٹی سری نواس ریڈی، سریدھر بابو، کونڈا سریکھا سمیت کئی وزراء، قانون سازکونسل کے صدرنشین جی سکھیندرریڈی، مہاراشٹر کے سابق گورنر ودیا ساگر راؤ، ڈی جی پی روی گپتا سمیت کئی سینئر افسران کئی کارپوریشنوں کے صدور اور معززین موجود تھے۔

سی پی رادھاکرشنن کا تعلق بھی ٹاملناڈو سے ہے۔متحدہ آندھراپردیش اور تلنگانہ کے گورنرای ایس ایل نرسمہن،تمیلی سائی سوندراراجن کا بھی تعلق تمل ناڈو سے تھا۔فروری 2023سے رادھاکرشنن جھارکھنڈ کے گورنر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔