حیدرآباد

طالبعلم کی محبت میں پاگل خاتون ٹیچر لڑکے کیساتھ فرار

پولیس نے بتایا کہ گذشتہ ماہ کی 17 تاریخ کو خاتون ٹیچرنے صحت کی خرابی کابہانہ کیا اوراسکول سے چلی گئی تاہم وہ اپنے گھر نہیں پہنچی بلکہ وہ اپنے ساتھ طالب علم جس کی عمر17برس ہے، کو لے گئی۔یہ طالب علم اسی اسکول کی دسویں جماعت میں زیرتعلیم تھا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں پیش آئے ایک عجیب وغریب واقعہ میں طالب علم کی محبت میں پاگل خاتون ٹیچر اس کے ساتھ فرار ہوگئی۔اس واقعہ نے تمام کو حیرت زدہ کردیا، یہ 27سالہ خاتون شہرکے چندانگر کے ایک پرائیویٹ اسکول میں برسرخدمت تھی تاہم یہ خاتون ٹیچر اپنے طالب علم کی محبت میں پاگل ہوکر اس کے ساتھ فرارہوگئی۔

متعلقہ خبریں
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
طالب علم کو زدوکوب کا واقعہ، ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

اس واقعہ کا علم تاخیر سے ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ گذشتہ ماہ کی 17 تاریخ کو خاتون ٹیچرنے صحت کی خرابی کابہانہ کیا اوراسکول سے چلی گئی تاہم وہ اپنے گھر نہیں پہنچی بلکہ وہ اپنے ساتھ طالب علم جس کی عمر17برس ہے، کو لے گئی۔یہ طالب علم اسی اسکول کی دسویں جماعت میں زیرتعلیم تھا۔

اس واقعہ کا علم ہونے کے بعد اسکول انتظامیہ، ٹیچر اور طالب علم کے فکرمند والدین نے پولیس اسٹیشنوں میں اس خصوص میں علحدہ علحدہ طورپر شکایت درج کروائی۔ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے سیل فون لوکیشن کی مدد سے ان دونوں کو پکڑ کر کونسلنگ کی اور دونوں کو گھر والوں کے حوالے کردیا۔