حیدرآباد

حیدرآباد: زائد دہی مانگنے پرہوٹل ملازمین نے کیا گاہک کا قتل

بریانی میں اضافی دہی پر جھگڑا حیدرآباد کے ایک ہوٹل کے عملے کے ذریعہ مبینہ طور پر ایک گاہک کو قتل کرنے کا باعث بنا۔

حیدرآباد: بریانی میں اضافی دہی پر جھگڑا حیدرآباد کے ایک ہوٹل کے عملے کے ذریعہ مبینہ طور پر ایک گاہک کو قتل کرنے کا باعث بنا۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری

یہ چونکا دینے والا واقعہ اتوار کی رات دیر گئے شہر کے وسط میں واقع پنجگٹہ کے میریڈیئن ریسٹورینٹ میں پیش آیا۔

لیاقت، جو آدھی رات کے قریب ریسٹورنٹ میں کھانا کھا رہے تھے،انہوں نے ہوٹل کے ملازمین سے بریانی کے ساتھ اضافی دہی کا مطالبہ کیا جس پر لیا قت کی ملازمین کے ساتٹ گرما گرم بحث چھڑ گئی اسی دوران ہوٹل کے عملے نے ان پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔

حملہ میں زخمی ہونے کے بعد لیاقت شکایت درج کرانے کے لیے پنجگٹہ پولیس اسٹیشن گئے۔ پولیس والوں سے بات کرتے ہوئے وہ گر پڑے۔ پولیس نے اسے قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہوں نے دم توڑ دیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے گاندھی اسپتال منتقل کیا گیا۔

مجلس اتحاد المسلمین (ایم آئی ایم) کے ایم ایل سی مرزا رحمت بیگ قادری وہاں پہنچے اور متاثرہ خاندان کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔