آندھراپردیش

وجے واڑہ کی وی آر سدھارتھ یونیورسٹی میں سائبر سیکیورٹی اور ڈیجیٹل فارنسک لیب کا قیام

کسی بھی جرم کی صورت میں شواہد کا حصول انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے کیونکہ انہی ثبوتوں کی بنیاد پر مجرموں تک رسائی ممکن ہوتی ہے اور موجودہ دور میں ڈیجیٹل فارنسک اس عمل میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

حیدرآباد: اے پی کے وجے واڑہ کی وی آر سدھارتھ یونیورسٹی میں سائبر سیکیورٹی اور ڈیجیٹل فارنسک لیب کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کا مقصد جرائم کی تحقیقات میں جدید تکنیکی معاونت فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی

کسی بھی جرم کی صورت میں شواہد کا حصول انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے کیونکہ انہی ثبوتوں کی بنیاد پر مجرموں تک رسائی ممکن ہوتی ہے اور موجودہ دور میں ڈیجیٹل فارنسک اس عمل میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

یہ ٹکنالوجی جائے واقعہ سے ملنے والے الکٹرانک آلات جیسے موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر گیجٹس سے انتہائی حساس اور اہم ڈیٹا نکالنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔

وی آر سدھارتھ یونیورسٹی میں قائم کردہ یہ لیب جدید ترین آلات سے لیس ہے جو پولیس اور متاثرہ افراد کو ڈیجیٹل شواہد اکٹھا کرنے میں بھرپور مدد فراہم کرے گی۔