رائلسیما، شمالی ٹاملناڈو پر سائیکلون کی گردش: محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات نے کہا کہ اگلے پانچ دنوں کے دوران شمالی ساحلی آندھرا پردیش اور یانم، جنوبی ساحلی آندھرا پردیش اور رائلسیما میں الگ الگ مقامات پر 40-50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرج چمک اور تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

امراوتی: آندھرا پردیش کے رائلسیما اور اس سے ملحقہ شمالی تمل ناڈو کے اوپر ایک سائیکلون گردش بنی ہوئی ہے اور یہ سطح سمندر سے 5.8 کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے۔ موسمیاتی مرکز نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔
یہاں جاری ہونے والی روزانہ کی موسم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رائلسیما اور اس سے ملحقہ شمالی تمل ناڈو کے اوپر ایک چکرواتی گردش جنوبی چھتیس گڑھ سے کومورین خطے تک پھیلی بنی ہے، جو سطح سمندر سے 1.5 کلومیٹر تک پھیلی ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ جنوب مغربی مانسون کے 19 مئی کے آس پاس جنوبی انڈمان سمندر، جنوب مشرقی خلیج بنگال کے کچھ حصوں اور نکوبار جزائر میں داخل ہونے کا امکان ہے۔
اس کے دباؤ سے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جنوبی ساحلی آندھرا پردیش اور رائلسیما میں الگ لگ مقامات پر بھاری سے بہت بھاری بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ اگلے پانچ دنوں کے دوران شمالی ساحلی آندھرا پردیش اور یانم، جنوبی ساحلی آندھرا پردیش اور رائلسیما میں الگ الگ مقامات پر 40-50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرج چمک اور تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔
اگلے سات دنوں کے دوران شمالی ساحلی آندھرا پردیش اور یانم، جنوبی ساحلی آندھرا پردیش اور رائلسیما میں کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ساحلی آندھرا پردیش اور یانم میں کئی مقامات پر اور رائلسیما میں ایک یا دو مقامات پر بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رائلسیما کے کرنول میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔