تلنگانہ
ڈی ناگیندر کا اسپیکر تلنگانہ اسمبلی کومکتوب، نااہلی کی درخواست پر نوٹس کا جواب دینے مہلت دینے کی خواہش
تلنگانہ اسمبلی کے اسپیکر جی پرساد کمارکو خیریت آباد کے ایم ایل اے ڈی ناگیندرنے ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے ان اپنے خلاف دائر نااہلی کی درخواست کے سلسلہ میں میں بھیجی گئی نوٹس کا جواب دینے کے لئے مزید وقت دینے کی خواہش کی ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی کے اسپیکر جی پرساد کمارکو خیریت آباد کے ایم ایل اے ڈی ناگیندرنے ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے ان اپنے خلاف دائر نااہلی کی درخواست کے سلسلہ میں میں بھیجی گئی نوٹس کا جواب دینے کے لئے مزید وقت دینے کی خواہش کی ہے۔
اسپیکر کی جانب سے ناگیندر کو اس سے قبل دو مرتبہ نوٹسیں جاری کی جا چکی ہیں۔
بی آرایس سے کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے کے الزام کا سامنا کرنے والے دس ارکان اسمبلی کو اسپیکر نے پہلے ہی نوٹسیں بھیجی تھیں، جن میں سے 8 ارکان نے اپنے جوابات داخل کئے اور ان پر سماعت بھی ہوئی تاہم ناگیندر اور کڈیم سری ہری نے نوٹسوں کا جواب دینے کے لئے مزید مہلت فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔