شمال مشرق
ٹرینڈنگ

ایم آئی 17 سے ایرلفٹ کرکے لے جایا جارہا خراب ہیلی کاپٹر ندی میں گرگیا  (ویڈیو وائرل)

ہیلی کاپٹر کی مرمت کے مقصد سے فضائیہ کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کی مدد سے ہینگ کرکے گوچر فضائی پٹی پر لے جایا جا رہا تھا۔ دریں اثنا، خرابی کا شکار ہیلی کاپٹر تھارو کیمپ کے قریب لنچولی میں ندی میں گر گیا۔

دہرادون: اتراکھنڈ کے رودرپریاگ ضلع میں واقع کیدارناتھ دھام میں 24 مئی کو تکنیکی خرابی کی وجہ سے جس پرائیویٹ کمپنی کے ہیلی کاپٹر کو ہنگامی حالت میں اتاراگیاتھا وہ ہفتہ کی صبح ایم آئی 17 کے ذریعے ائیر لفٹنگ کے دوران ندی میں گر گیا۔

متعلقہ خبریں
ٹاملناڈو میں راہول گاندھی کے ہیلی کاپٹر کی تلاشی(ویڈیو)
ڈیویڈ وارنر ہیلی کاپٹر سے بگ بیاش لیگ کھیلنے سڈنی گراؤنڈ پہنچے(ویڈیو)

ہیلی کاپٹر کی مرمت کے مقصد سے فضائیہ کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کی مدد سے ہینگ کرکے گوچر فضائی پٹی پر لے جایا جا رہا تھا۔ دریں اثنا، خرابی کا شکار ہیلی کاپٹر تھارو کیمپ کے قریب لنچولی میں ندی میں گر گیا۔

 معلومات کے مطابق ریاستی ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آرایف) کے غوطہ خور موقع پر پہنچ گئے اور ندی میں ہیلی کاپٹر کے ملبے کو تلاش کر رہے ہیں۔ وہیں، رودرپریاگ کے ڈسٹرکٹ ٹورازم آفیسر (ڈی ٹی او) نے دعویٰ کیا کہ خراب ہیلی کاپٹر لے جانے والا ایم آئی17 غیر متوازن ہونے لگا۔ خطرے کو محسوس کرتے ہوئے پائلٹ نے خالی جگہ دیکھ کر ہیلی کاپٹر کو وادی میں گرا دیا۔

ایس ڈی آر ایف کے کمانڈنٹ، آئی پی ایس منیکانت مشرا نے بتایا کہ آج پولیس چوکی، لنچولی کے ذریعہ ایس ڈی آر ایف کی ریسکیو ٹیم کو اطلاع ملی کہ ایک پرائیویٹ کمپنی کا خراب ہیلی کاپٹر، جسے دوسرے ہیلی کاپٹر کے ذریعے شری کیدارناتھ ہیلی پیڈ سے گوچر ہیلی پیڈ لے جایا جا رہا تھا۔

 خراب ہیلی کاپٹر تھارو کیمپ کے قریب لنچولی میں ندی میں گر گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایس ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے اور امدادی کام جاری ہے۔ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ٹیم کی طرف سے تلاش جا رہی ہے۔

a3w
a3w