دستور ہمارے لئے بائبل، قرآن اور بھگود گیتا : وزیر داخلہ جی پرمیشور
کرناٹک کے وزیر داخلہ جی پرمیشور نے ہفتہ کے دن کہا کہ دستور ہمارے لئے بائبل‘ قرآن اور بھگود گیتا ہے۔ نظم ونسق کے معاملہ میں دستور ہر ہندوستانی کے لئے مقدس ہے۔

بنگلورو: کرناٹک کے وزیر داخلہ جی پرمیشور نے ہفتہ کے دن کہا کہ دستور ہمارے لئے بائبل‘ قرآن اور بھگود گیتا ہے۔ نظم ونسق کے معاملہ میں دستور ہر ہندوستانی کے لئے مقدس ہے۔
انہوں نے مخالف تبدیلی ئ مذہب قانون میں ترمیم کی مخالفت پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگ (بی جے پی والے) مخالف تبدیلی ئ مذہب بل کی بات کرتے ہیں۔
دستور نے ہر ایک کو اپنی پسند کا مذہب اختیار کرنے کی آزادی دی ہے۔ بی جے پی نے اس کے خلاف مخالف تبدیلی ئ مذہب قانون بنایا تھا۔
ہمارا سابق میں بھی موقف رہا ہے کہ یہ قانون‘ دستور کے خلاف ہے۔ ہماری حکومت کا دستور پر پورا ایقان ہے اور یہی وجہ ہے کہ بی جے پی کا بنایا گیا مخالف دھرم پریورتن قانون واپس لے لیا گیا۔
بی جے پی کے اس الزام پر کہ مفت چاول اسکیم کے اعلاان سے قبل کانگریس قائدین نے مرکزی حکومت سے رجوع نہیں کیا‘ پرمیشور نے کہا کہ ریاستی حکومت‘ مرکزی حکومت کے رحم و کرم پر نہیں رہ سکتی۔ یہ وعدہ انتخابی منشور میں کیا گیا تھا اور اسے پوراکیا جائے گا۔