حیدرآباد

ڈی سی پی،عام شہری کے لباس میں رات دیر گئے پولیس اسٹیشن پہنچ گئیں،اچانک معائنہ، عملہ حیران

انہوں نے اپنی شناخت ظاہر کئے بغیر ریسیپشن ایریا میں ایک عام سائل کی طرح بیٹھ کر عملہ کے رویہ اور آنے والوں کے ساتھ ان کے برتاؤ کا مشاہدہ کیا۔ بتایا گیا ہے کہ انہوں نے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک پولیس اسٹیشن کے نظام اور عملہ کی چوکسی پر نظر رکھی۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے خیریت آباد زون کی ڈی سی پی کے شلپا ولی نے زمینی سطح پر پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ایک منفرد قدم اٹھاتے ہوئے پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن کا اچانک معائنہ کیا۔

متعلقہ خبریں
ریاستوں اور زمینوں کی تقسیم  سے دل  تقسیم نہین ہوتے۔
ماہ رمضان المبارک کے لئے جامع لائحہ عمل مرتب کیا جائے!، گیمس اور غیر ضروری ایپس(Apps) کواَن انسٹال کریں: مولانا ڈاکٹر سید احمد غوری نقشبندی
نمائش کلب میں زندہ دلان حیدرآباد کی محفلِ لطیفہ گوئی، “خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں” کا پیغام عام
مسجد نمرہ میں مدرسہ اسلامیہ عثمان اعظم العلوم کا باوقار جلسۂ دستاربندی و عطائے اسناد
انوار العلوم کالج کے فارغین کی ملک و بیرون ممالک منفرد واعلی خدمات – لڑکیاں تعلیم کے میدان میں مزید آگے بڑھیں

جمعرات کی دیر رات ڈی سی پی نے اپنی سرکاری گاڑی اور سیکورٹی ملازمین کو کچھ فاصلہ پر چھوڑا اور عام شہری کے لباس میں خاموشی سے پولیس اسٹیشن میں داخل ہوئیں۔

انہوں نے اپنی شناخت ظاہر کئے بغیر ریسیپشن ایریا میں ایک عام سائل کی طرح بیٹھ کر عملہ کے رویہ اور آنے والوں کے ساتھ ان کے برتاؤ کا مشاہدہ کیا۔ بتایا گیا ہے کہ انہوں نے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک پولیس اسٹیشن کے نظام اور عملہ کی چوکسی پر نظر رکھی۔


بعد ازاں، ڈی سی پی نے اپنی شناخت ظاہر کی اور متعلقہ سرکل انسپکٹر اور اے سی پی کو طلب کر کے عوام کے ساتھ برتاؤ، کارکردگی اور پیشہ ورانہ طرز عمل کو بہتر بنانے کے سلسلہ میں ضروری ہدایات دیں۔

اس اچانک معائنے نے اسٹیشن کے عملے کو حیران کر دیا کیونکہ ایک سینئر عہدیدارکے اس اچانک دورہ نے براہ راست ان کی کارکردگی کا پول کھول دی۔ اس واقعہ کے بعد زون کے دیگر پولیس اسٹیشنوں کے عہدیداربھی الرٹ ہو گئے۔