انٹرٹینمنٹ

یوفوریا اسٹاراینگس کلاؤڈ کا انتقال

یوفوریا اسٹار کلاوڈ گزشتہ ہفتے آئرلینڈ میں اپنے والد کی آخری رسومات میں شرکت کی تھی۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ یہ جان کر کچھ راحت ملی کہ اب وہ "اپنے والد سے مل گیا ہے، جو اس کے بہترین دوست تھے۔"

واشنگٹن: ایچ بی او کی ہٹ سیریز یوفوریا کے اسٹار اینگس کلاؤڈ کا پیر کو امریکہ میں انتقال ہوگیا، وہ 25 سال کے تھے۔ ایک پبلسٹی نے بتایا کہ نوعمر ڈرامے میں منشیات فروش فیزکو ’فیز‘ اونیل کا کردار ادا کرنے والے کلاوڈ کا پیر کو اوکلینڈ، کیلیفورنیا میں واقع ان کے گھر پر انتقال ہو گیا۔

متعلقہ خبریں
بھوکے پیاسے مرنے والے باپ بیٹی کی لاشیں مل گئیں
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
ماہنامہ آجکل کے سابق مدیر شہباز حسین کا مختصر علالت کے بعد انتقال
آسٹریلیا کے سابق کرکٹر برائن بوتھ چل بسے
پانی کے گڑھے میں گرکر 6 سالہ لڑکا ہلاک

کلاؤڈ کے اہل خانہ نے بتا،، ’’بھاری دل سے ہمیں آج ایک ناقابل یقین شخص کو الوداع کہنا پڑا۔ یوفوریا اسٹار کلاوڈ گزشتہ ہفتے آئرلینڈ میں اپنے والد کی آخری رسومات میں شرکت کی تھی۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ یہ جان کر کچھ راحت ملی کہ اب وہ "اپنے والد سے مل گیا ہے، جو اس کے بہترین دوست تھے۔”

بیان میں کہا گیا ہے کہ "اینگس دماغی صحت کے ساتھ اپنی لڑائی کے بارے میں کھل کر بات کررہے تھے اورہمیں امید ہے کہ ان کا انتقال دوسروں کے لیے ایک یاد دہانی ہو گا کہ وہ اکیلے نہیں ہیں اور انہیں خاموشی سے یہ لڑائی نہیں لڑنی چاہیے۔”

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ہمیں امید ہے کہ دنیا انہیں ان کے مزاح، ہنسی اور سب کے لیے محبت کے لیے یاد رکھے گی۔ ان کی موت کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔

ایچ بی او نے ایک بیان میں کہا، "ہمیں انگس کلاؤڈ کے انتقال کے بارے میں جان کر دکھ ہوا ہے۔ وہ انتہائی باصلاحیت اورایچ بی او نیز یوفوریا خاندان ایک پیارا حصہ تھے۔ ہم اس مشکل وقت میں ان کے دوستوں اور کنبہ کے ساتھ اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔”

کلاوڈ نے دو ہفتے قبل انسٹاگرام پر اپنے والد کی تصویر پوسٹ کی تھی اور لکھا تھا: ‘مس یو بریہ۔’

a3w
a3w