جرائم و حادثات

کیڑے ماردو دوا پینے والے عاشق کی موت، معشوقہ کی حالت نازک

جوڑے نے اپنے ارکان خاندان کو اس بات کی اطلاع دی کہ وہ خودکشی کر رہے ہیں۔اس اطلاع کے ساتھ ہی ان کے ارکان خاندان مقام واقعہ پر پہنچے۔تب تک ان دونوں نے کیڑے ماردواپی لی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع مُلگ میں عاشق اورمعشوقہ نے کیڑے ماردواپی کر خودکشی کی کوشش کی۔ ضلع کے مالورو گٹہ کے قریب پیش آئے اس واقعہ میں علاج کے دوران نوجوان کی موت ہوگئی۔ذرائع کے مطابق کملا پور گاؤں کی ایک لڑکی اور ایٹوراناگارم کا ایک لڑکا ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔

متعلقہ خبریں
پولیس کانسٹبل کو معشوقہ نے زندہ جلادیا
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
کانگریس کی سیاست اقتدار نہیں، عوامی خدمت کے لیے ہے: محمد فہیم قریشی
ترجیحی شعبوں میں قرضوں کی منظوری یقینی بنائی جائے: ضلع کلکٹر ہری چندنہ داسری
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کی تاریخ میں توسیع، آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر

 دونوں نے مالورو گٹہ کے قریب کیڑے مار دوا پی لی۔انہوں نے اپنے ارکان خاندان کو اس بات کی اطلاع دی کہ وہ خودکشی کر رہے ہیں۔اس اطلاع کے ساتھ ہی ان کے ارکان خاندان مقام واقعہ پر پہنچے۔تب تک ان دونوں نے کیڑے ماردواپی لی۔

ان کو پہلے ایٹوروناگارم کے اسپتال لے جایاگیا جہاں پر ان کی حالت کے تشویشناک ہونے پر ان کو ورنگل کو ایم جی ایم منتقل کیا گیا۔علاج کے دوران نوجوان کی موت ہوگئی جبکہ لڑکی کی حالت تشویشناک ہے۔