مشرق وسطیٰ
حماس کے سینئر کمانڈرکی موت
احمد کو حماس کی فوج میں ایک اعلیٰ مقام حاصل تھا۔ وہ گروپ کے مسلح شعبہ کے ایک اعلیٰ رکن تھے جوکہ شمالی غزہ میں خدمات انجام دیتا ہے۔

دیرالبلاح(غزہ پٹی): حماس نے آج یہاں کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ میں اس کے سرکردہ کمانڈروں میں سے ایک کی موت ہوگئی۔
مجاہدین کے گروپ نے احمدالغندور کے ہلاک ہونے کا آج یہاں اعلان کیا ہے تاہم مجاہدین نے یہ نہیں بتایا ہے کہ کب اور کہاں ان کی موت ہوئی ہے۔
احمدجوکہ حماس کے سینئر کمانڈروں میں سے ایک تھے‘ انہوں نے جنگ کے دوران قابل ستائش خدمات انجام دی ہیں۔
احمد کو حماس کی فوج میں ایک اعلیٰ مقام حاصل تھا۔ وہ گروپ کے مسلح شعبہ کے ایک اعلیٰ رکن تھے جوکہ شمالی غزہ میں خدمات انجام دیتا ہے۔حماس نے بتایاہے کہ مذکورہ کمانڈر نے اسرائیل کے خلاف کاروائی میں اہم رول ادا کیا۔