دوسری بیوی کی موت۔گھرنہ آنے پر برہم رشتہ داروں نے شوہر کے مکان کے سامنے بیوی کو دفن کردیا
دوسری بیوی کی موت کے باوجود شوہر کے گھر نہ آنے پر بیوی کے برہم رشتہ داروں نے شوہر کے مکان کے سامنے ہی بیوی کو دفن کردیااورمکان میں گھس کر سامان کو نقصان پہنچایا۔

حیدرآباد: دوسری بیوی کی موت کے باوجود شوہر کے گھر نہ آنے پر بیوی کے برہم رشتہ داروں نے شوہر کے مکان کے سامنے ہی بیوی کو دفن کردیااورمکان میں گھس کر سامان کو نقصان پہنچایا۔
یہ واقعہ اے پی کے ضلع چتور کے کپم منڈل کے سنگارا پورم علاقہ میں پیش آیا۔اس بات کی شکایت شوہر نے پولیس سے کردی۔ سنگارا پورم گاؤں کے چنیا کی دو بیویاں ہیں۔
دوسری بیوی رتنماں کئی برسوں سے اپنے شوہر سے دور رہتی ہے۔ رتنماں کی بیماری کی وجہ موت ہوگئی۔
اس بات کی اطلاع شوہر کو دی گئی تاہم وہ آخری دیدار اورآخری رسومات میں شرکت کیلئے بھی نہیں پہنچا جس پر رتنماں کے برہم رشتہ داروں نے مقامی لیڈروں سے رابطہ کیا۔
تمام نے رتنماں کی لاش کو لے کر شوہر کے گھر کے سامنے دفن کر دیا اور بعد ازاں انہوں نے گھر میں گھس کرسامان کو نقصان پہنچایا۔
چنیا گھر پرموجود نہیں تھا۔بعد ازاں اس نے کپم پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ پولیس اس معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔