انڈونیشیا میں اسکول کی عمارت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 53 ہوگئی، سرچ آپریشن جاری
ایسٹ جاوا سرچ اینڈ ریسکیو آفس کے سربراہ ناننگ سگیٹ کے مطابق، ایک مشترکہ ریسکیو ٹیم نے اتوار کی شام سدوارجو ریجنسی میں الخوجنی اسلامک بورڈنگ اسکول کمپلیکس کے ملبے کے نیچے سے آٹھ لاشیں نکالیں۔
جکارتہ: انڈونیشیا کے مشرقی جاوا صوبے میں ایک اسکول کی عمارت منہدم ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 53 ہو گئی ہے، جب کہ پھنسے ہوئے لوگوں کی تلاش جاری ہے، یہ بات علاقائی ریسکیو حکام نے پیر کو بتائی۔
ایسٹ جاوا سرچ اینڈ ریسکیو آفس کے سربراہ ناننگ سگیٹ کے مطابق، ایک مشترکہ ریسکیو ٹیم نے اتوار کی شام سدوارجو ریجنسی میں الخوجنی اسلامک بورڈنگ اسکول کمپلیکس کے ملبے کے نیچے سے آٹھ لاشیں نکالیں۔
آپریشن کے آٹھویں دن تک، مجموعی طور پر 157 متاثرین مل چکے ہیں، جن میں 104 زندہ ہیں، جب کہ 53 کی موت ہوچکی ہے۔ امدادی کارروائیاں ابھی بھی جاری ہیں۔ ملبہ ہٹانے کا کام اب سائٹ کے شمالی حصے میں ان علاقوں میں مرکوز ہے جو مرکزی عمارت سے منسلک نہیں ہیں۔ تلاش میں مدد کے لیے بھاری مشینری اور برقی آلات کو تعینات کیا گیا ہے۔
یہ عمارت 29 ستمبر کو منہدم ہو گئی تھی جب مبینہ طور پر سینکڑوں طلباء اندر نماز ادا کر رہے تھے اور کئی ملبے تلے دب گئے تھے۔