ایشیاء
موت ہم سے صرف 25-20 منٹ دور تھی: شیخ حسینہ
بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 5 اگست کو موت ان سے اور ان کی چھوٹی بہن شیخ ریحانہ سے صرف 25-20 منٹ دور تھی۔
نئی دہلی: بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 5 اگست کو موت ان سے اور ان کی چھوٹی بہن شیخ ریحانہ سے صرف 25-20 منٹ دور تھی۔
اس دن طلبا کی قیادت میں عوامی بغاوت کے نتیجہ میں عوامی لیگ حکومت برطرف ہوگئی تھی۔
اپنے فیس بک پیج پر ان کی پارٹی کے جاری کردہ مختصر آڈیو نوٹ میں شیخ حسینہ نے جان بچانے کے لئے اللہ کا شکر بجالایا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ سابق میں وہ 2 مرتبہ جان لیوا حملوں میں محفوظ رہی تھیں۔ ان کا ماننا ہے کہ اللہ نے ان کی جان بچائی کیونکہ وہ ان سے کوئی بڑا کام لینا چاہتا تھا۔
انہوں نے بنگلہ زبان میں آڈیو کلپ میں کہا کہ ان کے سیاسی مخالفین نے انہیں مارڈالنے کی سازش کی۔ 77 سالہ شیخ حسینہ 5 اگست 2024 سے ہندوستان میں رہ رہی ہیں۔