کھیل

ونیش پھوگاٹ کے سلور میڈل پر فیصلہ ملتوی، كل تک کرنا ہوگا انتظار

سی اے ایس میں پھوگاٹ کی عرضی پر سماعت مکمل ہو چکی ہے۔ آج فیصلہ آنا تھا لیکن انتظار کا وقت مزید 24 گھنٹے بڑھا دیا گیا ہے یعنی ونیش کو سلور میڈل ملے گا یا نہیں یہ جاننے كیلئے کل تک انتظار کرنا ہوگا۔

نئی دہلی: سبھی کو آج شدت کے ساتھ ہندوستانی خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ کی سلور میڈل والی عرضی پر سی اے ایس (کورٹ آف آربٹریشن فار اسپورٹس) کے فیصلے کا انتظار تھا لیکن یہ انتظار مزید طویل ہو گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
چین کی بادشاہت کے ساتھ پیرس اولمپکس کا اختتام
میربائی چانو بھی میڈل سے محروم، ہندوستانی اتھلیٹ کو ویٹ لفٹنگ مقابلہ میں شکست
اتھلیٹس کو گرمی سے بچانے کیلئے حکومت نے اے سی بھجوا دئیے
نیرج چوپڑا کے گولڈ میڈل جیتنے پر لاکھوں لوگوں کو مفت ویزا کی پیشکش
ہندوستانی مردوں کی تیر انداز ٹیم کوارٹر فائنل میں ترکی سے ہاری

ہندوستانی وقت کے مطابق آج شب 9.30 بجے فیصلہ آنا تھا لیکن اسے ملتوی کرتے ہوئے 11 اگست کی نئی تاریخ دی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ونیش پھوگاٹ کا وزن 100 گرام زیادہ ہونے کی وجہ سے 50 کلو زمرہ کے فائنل مقابلہ میں انہیں اترنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی اور ٹورنامنٹ سے ڈسکوالیفائی کر دیا گیا تھا۔

اس کے خلاف ونیش پھوگاٹ نے سی اے ایس میں عرضی داخل کی تھی۔ اس پر سماعت مکمل ہو چکی ہے اور بس فیصلہ صادر ہونا ہے۔

آج امید کی جا رہی تھی کہ فیصلہ سامنے آجائے گا لیکن اب کہا جا رہا ہے کہ فیصلہ 11 اگست کی شام 6 بجے (پیرس کے وقت کے مطابق) آئے گا۔ یعنی ہندوستان میں 11 اگست کی شام 9.30 بجے پتہ چل سکے گا کہ ونیش پھوگاٹ کو سلور میڈل ملے گا یا نہیں۔

یہ فیصلہ ڈاکٹر اینابیل بینیٹ سنائیں گی۔ واضح رہے کہ سی اے ایس دنیا بھر میں کھیلوں کے لیے بنایا گیا ایک خود مختار ادارہ ہے۔ اس کا کام کھیل سے جڑے سبھی قانونی تنازعات کا نمٹارہ کرنا ہے۔ 1984 میں قائم یہ بین الاقوامی ادارہ کھیل سے جڑے تنازعات کو ثالثی کے ذریعہ نمٹاتا ہے۔

a3w
a3w