جھیلوں کی اراضی پر تعمیرات کی اجازت دینے والے عہدیداروں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ
حیدرآباد ڈیزاسٹر رسپانس اینڈ ایسٹس مانیٹرنگ اینڈ پروٹیکشن ایجنسی (حائیڈرا) نے ان عہدیداروں کیخلاف فوجداری مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے جنہوں نے جھیلوں کے فل ٹینک لیول (FTL) میں عمارتیں تعمیر کرنے کی اجازت دی تھی۔
حیدرآباد: حیدرآباد ڈیزاسٹر رسپانس اینڈ ایسٹس مانیٹرنگ اینڈ پروٹیکشن ایجنسی (حائیڈرا) نے ان عہدیداروں کیخلاف فوجداری مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے جنہوں نے جھیلوں کے فل ٹینک لیول (FTL) میں عمارتیں تعمیر کرنے کی اجازت دی تھی۔
ہائیڈرانے فل ٹینک لیول (FTL) میں عمارتیں تعمیر کرنے کی اجازت دینے کے خلاف سائبرآباد پولس کمشنر سے چھ اہلکاروں کے خلاف مجرمانہ کیس درج کرنے کا مطالبہ کیا۔
ان عہدیداروں میں باچوپلی تحصیلدار، جی ایچ ایم سی چندا نگر کے ڈپٹی کمشنر، ایچ ایم ڈی اے کے اسسٹنٹ پلاننگ آفیسر اور نظام پیٹ میونسپل کمشنر ہیں قابل ذکر ہیں۔
حائیڈرا نے حال ہی میں باچوپلی میں غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی تین عمارتوں کو مسمار کردیا تھا۔ حکام پر الزام ہے کہ ان عمارتوں کے بارے میں مقامی لوگوں کی طرف سے متعدد شکایات موصول ہونے کے باوجود انہوں نے ان پر توجہ نہیں دی۔
حائیڈرا کے افسران کو پتہ چلا کہ ثبوت کے ساتھ شکایات کو نظر انداز کر دیا گیا ہے۔