حیدرآباد
ٹرینڈنگ

حیدرآباد کی مشہورومعروف ہوٹل کی چکن بریانی میں ڈیپ فرائیڈ پلاسٹک برآمد (ویڈیووائرل)

ایکس صارف نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہاکہ کل میں نے محفل ہوٹل سے چکن بریانی کا آرڈر دیا مجھے بریانی میں ایک ڈیپ فرائیڈ پلاسٹک کور ملا، بدقسمتی سے یہ بریانی پیک کے نیچے تھا اس لئے میں نے پہلے آدھی بریانی کھاچکا تھا۔

حیدرآباد: حیدرآباد کی مشہور ومعروف مانیکونڈا کی محفل ہوٹل سے آرڈر کی گئی بریانی میں ایک ڈیپ فرائی  پلاسٹک کور پایاگیا۔ بریانی آرڈر کرنے والے صارف نے ایکس پر شکایت درج کی۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک اور گاہک نے حیدرآباد کے اسی ریسٹورنٹ سے منگوائی گئی بریانی میں سیفٹی پن نکلنے کے بعد ایکس پر پوسٹ کیا تھا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی ایک مختلف واقعہ میں ایک صارف نے کوکٹ پلی ایریا برانچ کی محفل ہوٹل سے منگوائی گئی بریانی میں کیڑے نکلنے کی اطلاع دی تھی۔

ٹویٹر کے ایک ایکس صارف زیلانی ایس نے بریانی میں ملنے والے پلاسٹک کور کی ویڈیو پوسٹ کرکے واقعہ پر اپنے غم وغصہ کا اظہار کیا ہے۔ صارف نے تلنگانہ کمشنر آف فوڈ سیفٹی کے آفیشل ہینڈل کو ٹیگ کرتے ہوئے ہوٹل کے خلاف سخت کارروائی کرنے درخواست کی۔

ایکس صارف نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہاکہ کل میں نے محفل ہوٹل سے چکن بریانی کا آرڈر دیا مجھے بریانی میں ایک ڈیپ فرائیڈ پلاسٹک کور ملا، بدقسمتی سے یہ بریانی پیک کے نیچے تھا اس لئے میں نے پہلے آدھی بریانی کھاچکا تھا۔

واضح رہے کہ حیدرآباد کے مشہور ومعروف ریسٹورنٹس میں غیرصحمنتد بریانی اور دیگر کھانے کے اشیا کے واقعات پیش آرہے ہیں۔ حیدرآباد کے بڑے ریسٹورنٹس میں فوڈ سیفٹی کے عہدیداروں کے دھاوے مسلسل جاری ہے۔

a3w
a3w