دہلی

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نائجیریا کے دورہ پر جائیں گے

ہندوستان اور نائیجیریا کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی تعاون کے پیش نظروزارت دفاع اور دفاعی پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگس کے عہدیداروں کا ایک وفد بھی سنگھ کے ساتھ نائجیریا کے دورے پرجا رہا ہے۔

نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اتوار کو نائجیریا کے تین روزہ دورے پر جائیں گے۔ سنگھ پیر کو ابوجا کے ایگل اسکوائر میں نائجیریا کے نو منتخب صدر بولا احمد ٹمبو کی حلف برداری کی تقریب میں شامل ہوں گے۔ وہ موجودہ صدر محمدبوہاری سے بھی ملاقات کریں گے۔ بوہاری وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کریں گے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی وزیر دفاع کا لبنان میں بھی محاذ جنگ کھولنے کا اشارہ
قیامت خیز منظر: اسکول کی عمارت گر گئی، امتحان دینے والے 22 طلبہ جاں بحق، 130 سے زائد زخمی
امیت شاہ پر کانگریس کا پلٹ وار
پروفیسر محمد مسعود احمد کا دورہ قطر، بحرین و سعودی عرب
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا

یہ ہندوستان کے وزیر دفاع کا نائجیریا کا پہلا دورہ ہوگا۔ وزیر دفاع کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ ہندوستان اور نائیجیریا کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی تعاون کے پیش نظروزارت دفاع اور دفاعی پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگس کے عہدیداروں کا ایک وفد بھی سنگھ کے ساتھ نائجیریا کے دورے پرجا رہا ہے۔

یہ وفد نائیجیریا کی صنعت کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ میں نائیجیریا کی دفاعی ضروریات میں تعاون پر بات چیت کے لیے جائے گا۔ وزیر دفاع اپنے دورے کے دوران آہوجا میں ہندوستانی برادری سے بھی خطاب کریں گے۔