دہلی

دہلی میٹرو کے کرایوں میں اضافہ

عام لائنوں پر کرایہ ایک روپے سے بڑھا کر 4 روپے اور ایئرپورٹ لائن پر یہ اضافہ 5 روپے تک کر دیا گیا ہےاس اضافے کے بعد صفر سے دو کلومیٹر کے درمیان مختصر فاصلہ طے کرنے والے مسافروں کو اب 11 روپے ادا کرنے ہوں گے۔

نئی دہلی: دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے پیر سے میٹرو کے کرائے میں اضافہ کردیا ہےڈی ایم آر سی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ دہلی میٹرو خدمات کے مسافر کرائے میں تبدیلی کی گئی ہے

متعلقہ خبریں
میٹرو میں الکحل کی دو مہر بند بوتلیں لیجانے کی اجازت

عام لائنوں پر کرایہ ایک روپے سے بڑھا کر 4 روپے اور ایئرپورٹ لائن پر یہ اضافہ 5 روپے تک کر دیا گیا ہےاس اضافے کے بعد صفر سے دو کلومیٹر کے درمیان مختصر فاصلہ طے کرنے والے مسافروں کو اب 11 روپے ادا کرنے ہوں گے۔

اس اضافے سے پہلے کم از کم کرایہ 10 روپے تھا۔

لیکن 32 کلومیٹر سے زیادہ طویل فاصلہ طے کرنے والوں کو 64 روپے ادا کرنے ہوں گے۔

میٹرو ریل سروس کے کرائے میں اضافہ 2004 میں، پھر 2005 اور 2009 میں کیا گیا تھا۔ سال 2017 میں بھی مئی اور اکتوبر میں کرائے میں اضافہ کیا گیا تھا۔