حیدرآباد

بی سی طبقات کے لئے 42 فیصد ریزرویشن کا مطالبہ۔حیدرآباد کے باپو گھاٹ میں کانگریس قائدین کا بھجن پروگرام

ان قائدین نے کہا کہ سماجی انصاف کے لئے بی سی طبقات کو ان کا واجب حق دینا وقت کی ضرورت ہے اور ریاستی حکومت کو جلد از جلد ریزرویشن میں اضافہ کرنے کے اقدامات کرنے چاہئیں۔

حیدرآباد: بی سی کمیشن کی زیرِ نگرانی حیدرآبادکے باپو گھاٹ میں ایک خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں بی سی طبقات کو 42 فیصد ریزرویشن فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
چئیرمین بی سی کمیشن شری جی نرنجن اور عثمان بن محمد الھاجری کا لنگرہاوز ڈیویزن کا دورہ
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا
جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے میں 77واں یومِ جمہوریہ شان و شوکت سے منایا گیا

اس موقع پر تلنگانہ کانگریس قائدین نے پوجا کے ساتھ باپو جی کی یاد میں بھجن پروگرام میں حصہ لیا۔


اس موقع پر وزیر پونم پربھاکر، کانگریس کے سینئر قائد وی ہنمنت راؤ، بی سی کمیشن کے چیئرمین نرنجن اوردوسروں نے شرکت کی۔


ان قائدین نے کہا کہ سماجی انصاف کے لئے بی سی طبقات کو ان کا واجب حق دینا وقت کی ضرورت ہے اور ریاستی حکومت کو جلد از جلد ریزرویشن میں اضافہ کرنے کے اقدامات کرنے چاہئیں۔