حیدرآباد

گانجہ کیلئے رقم کا مطالبہ، لڑکے پرحملہ کاواقعہ

کرانہ کی دکان پر بیٹھے اس لڑکے کو زبردستی طورپر قریب میں پہاڑیوں پر لے جاکر گانجہ کے لئے رقم دینے کامطالبہ کرتے ہوئے ملزمین نے اس کو برہنہ کرکے اس پر حملہ کیاتاہم کسی طرح یہ لڑکا ان کے چنگل سے باہر نکلنے میں کامیاب رہا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے میلاردیوپلی علاقہ میں گانجہ کے نشہ میں نابالغ لڑکے پر حملہ کا واقعہ پیش آیا۔کرانہ کی دکان پر بیٹھے اس لڑکے کو زبردستی طورپر قریب میں پہاڑیوں پر لے جاکر گانجہ کے لئے رقم دینے کامطالبہ کرتے ہوئے ملزمین نے اس کو برہنہ کرکے اس پر حملہ کیاتاہم کسی طرح یہ لڑکا ان کے چنگل سے باہر نکلنے میں کامیاب رہا۔

متعلقہ خبریں
آوارہ کتوں کے حملہ میں لڑکے کی ہلاکت کی تحقیقات کی ہدایت
آوارہ کتوں کے حملہ میں چار بچے شدید زخمی
سنکرانتی منانے گھر آیا نوجوان پراسرار حالات میں مردہ پایاگیا
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
ٹرمپ پر حملے کو کس زاویے سے دیکھا جارہا ہے؟ اہم رپورٹ

اس نے زخمی حالت میں اپنے افراد خاندان کو سارا واقعہ سنایاجنہوں نے اس خصوص میں پولیس سے شکایت کی۔بتایاجاتا ہے کہ اس گروہ کے ارکان نے لڑکے کو دھمکی بھی دی۔میلاردیوپلی پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔