جرائم و حادثات

راجندرنگر میں اپنی ہی کمسن بیٹی کی عصمت ریزی، ملزم کو عمر قید کی سزا

کمسن لڑکیوں کے دو علاحدہ کیس میں دو مجرمین کو عدالت نے سزا کا حکم سنایا۔ پولیس پریس نوٹ کے بموجب سال 2021 میں عطاپور پولیس حدود میں بی ستیہ نارائنا نے اپنی ہی بیٹی کی عصمت ریزی کی تھی۔

حیدرآباد: کمسن لڑکیوں کے دو علاحدہ کیس میں دو مجرمین کو عدالت نے سزا کا حکم سنایا۔ پولیس پریس نوٹ کے بموجب سال 2021 میں عطاپور پولیس حدود میں بی ستیہ نارائنا نے اپنی ہی بیٹی کی عصمت ریزی کی تھی۔

متعلقہ خبریں
عطاپور کی جم کے احاطہ میں قتل کا معمہ حل،8ملزمین گرفتار
نابالغ چچازاد بہن کیساتھ جنسی زیادتی کے ملزم کو 20 سال قید کی سزا
عصمت ریزی کے مجرم کو بید سے مارنے کی سزا سنادی گئی
بلقیس بانو کیس، 9 اکتوبر کو سپریم کورٹ میں بحث
نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کا واقعہ

اس کی بیوی 8 سال قبل فوت ہوچکی تھی۔ مجرم ست نارائنا اپنی دوکمسن بیٹیوں کے ساتھ رہتا تھا۔ بڑی بیٹی کو ڈرادھمکاکر اس کی عصمت ریزی کررہا تھا۔

پولیس میں شکایت کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے عدالت میں پیش کردیا تھا۔

راجندرنگر کی عدالت نے مجرم ست نارائنا کو عمر قید کی سزا سنائی اور 18 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

ایک اور واقعہ میں کشن باغ کا ساکن سردار چنداسنگھ نے سال 2016میں کمسن لڑکی کی عصمت ریزی کی تھی اسے بھی راجندر نگر کی عدالت نے 10 سال کی قید کی سزا سنائی اور 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ مذکورہ دونوں کیسس کی نگرانی عطاپور انسپکٹر یادگیری نے کی۔