یوروپ
ٹرینڈنگ

ڈنمارک کا قرآن کی بے حرمتی پر پابندی کیلئے قانون سازی کا اعلان

ڈنمارک کے وزیر انصاف پیٹر ہملگارڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اہم مذہبی اہمیت کی چیزوں سے نامناسب سلوک پر پابندی کا بل پیش کریں گے، جس کا مقصد خاص طور پرعوامی مقامات پر مذہبی چیزوں کی بے حرمتی روکنا ہے۔

کوپن ہیگن: ڈنمارک کی وزارت انصاف نے قرآن مجید سمیت آسمانی کتابوں کی بے حرمتی پر پابندی عائد کرنے کیلئے قانون سازی کرنے کا اعلان کردیا۔

متعلقہ خبریں
چہل کی بیوی بھی سلکٹرس سے ناراض
قرآن پاک قیامت کے دن اپنے پڑھنے والوں کی شفاعت کرے گا: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری
کشمیر میں دہشت گردوں کو کچل دینے سیکوریٹی فورسس کو مکمل آزادی: منوج سنہا
ایس آر زیڈ ماہر القرآن حیدرآباد کے بانی و صدر حضرت قاری محمد عبدالرحمٰن شاہد کا ایک مثالی کارنامہ
سری لنکا دورہ کیلئے پاکستان کی ٹسٹ ٹیم کا اعلان، شاہین آفریدی کی واپسی

ڈنمارک کے وزیر انصاف پیٹر ہملگارڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اہم مذہبی اہمیت کی چیزوں سے نامناسب سلوک پر پابندی کا بل پیش کریں گے، جس کا مقصد خاص طور پرعوامی مقامات پر مذہبی چیزوں کی بے حرمتی روکنا ہے۔انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی توہین آمیز فعل اور ڈنمارک کے مفادات کے خلاف تھا۔

کچھ افراد کی پرتشدد، ردعمل بھڑکانے کی کوششوں کو ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں دیکھ سکتے تھے۔ وزیرانصاف کا کہنا تھا کہ آسمانی کتب کی بے حرمتی پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ اور 2 سال قید کا سامنا کرنا ہو۔