اوباما کو کالر سے پکڑ کر ہتھکڑی لگائی، ٹرمپ کا متنازعہ AI ویڈیو
یہ ویڈیو بظاہر ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے جو حقیقت سے قریب تر دکھائی دیتا ہے۔ اس ویڈیو کے بعد امریکہ میں سیاسی حلقوں میں شدید تنقید اور غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنی حرکتوں سے سیاسی ماحول کو گرم کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل” پر ایک ایسا ویڈیو شیئر کیا ہے جس نے امریکہ کی سیاست میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
یہ ویڈیو مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے بنایا گیا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ سابق صدر بارک اوباما کو ایف بی آئی کے عہدیدار وائٹ ہاؤس میں گرفتار کر لیتے ہیں۔ ویڈیو میں اوباما کو ٹرمپ کے ساتھ بیٹھے دکھایا گیا ہے کہ اتنے میں ایف بی آئی کے دو ایجنٹ اندر آتے ہیں، اوباما کا کالر پکڑ کر انہیں گھٹنوں کے بل گرا دیتے ہیں اور پھر ہتھکڑی لگا دیتے ہیں۔ اس کے بعد انہیں اسی دفتر سے لے جایا جاتا ہے جہاں وہ کبھی بطور صدر کام کر چکے تھے۔
یہ ویڈیو بظاہر ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے جو حقیقت سے قریب تر دکھائی دیتا ہے۔ اس ویڈیو کے بعد امریکہ میں سیاسی حلقوں میں شدید تنقید اور غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔
No one is above the law …
— मौलाना अल् हरामी GAZA वाले🐐Officially Maulana🤲🤺 (@HaramiMaulana) July 21, 2025
Trump shared Obama's Arrested video
ट्रंप ने ओबामा को जेल में डालने का AI विडिओ
शेयर कर दुनिया से फिरकी ले रहा है
इसकी खोंपड़ी में चल क्या रहा है 😭😭😭 pic.twitter.com/hJJzXp7Upd
سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی یہ حرکت نہ صرف غیر اخلاقی ہے بلکہ سابق صدور کی توہین بھی ہے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف سخت زبان استعمال کرنے، ان پر مقدمات چلانے اور انہیں سزا دلوانے کی دھمکیاں دینے کے حوالہ سے پہلے ہی بدنام ہیں۔ ان کے اس نئے ویڈیو نے نہ صرف ان کے رویہ پر سوال اٹھائے ہیں بلکہ امریکہ کی سیاسی شائستگی پر بھی ضرب لگائی ہے۔