حیدرآباد

ایٹالہ راجندر کی سیکوریٹی بڑھانے کے مسئلہ پر کے ٹی آر کی ڈی جی پی سے بات چیت

کے ٹی راما راؤ نے ڈی جی پی انجنی کمار سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے راجندر کی سیکوریٹی میں اضافہ کے مسئلہ کا از سر نو طور پر جائزہ لینے اور ضروری اقدامات کرنے کی خواہش کی۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر بلدی نظم ونسق کے ٹی راما راؤ نے بی جے پی رکن اسمبلی ای راجندر کی سیکوریٹی میں اضافہ کیلئے آج ڈی جی پی انجنی کمار سے بات چیت کی۔

متعلقہ خبریں
ایٹالہ راجندر اور وجئے شانتی میں ٹھن گئی
جامعتہُ المؤمنات مغلپورہ حیدرآباد کے اسلامی کیلنڈر 2026 کی رسمِ اجرا
فارمولا ای ریس سے حیدرآباد کے برانڈ امیج میں اضافہ: ناگیندر
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
غریبوں اور بے سہارا افراد کے لیے سہارا بنا تانڈور کا اے ایس جی ایم کے چیریٹیبل ٹرسٹ

 کے ٹی راما راو نے انجنی کمار کو فون کرتے ہوئے راجندر کی سیکوریٹی کی فراہمی کے لئے آئی پی ایس عہدیدار کے ذریعہ معلومات حاصل کرنے اور اس کا جائزہ لینے کا مشورہ دیا۔

 یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ گذشتہ روز راجندر کی اہلیہ جمنا ریڈی نے اپنے شوہر کی جان کو خطرہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ ان کے اس بیان کے بعد مکرزی وزارت داخلہ کی جانب سے راجندر کو وائی ”زمرے کی سیکوریٹی فرہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 ان اطلاعات کے درمیان ریاستی وزیر بلدی نظم ونسق کے ٹی راما راؤ نے ڈی جی پی انجنی کمار سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے راجندر کی سیکوریٹی میں اضافہ کے مسئلہ کا از سر نو طور پر جائزہ لینے  اور ضروری اقدامات کرنے کی خواہش کی۔