حیدرآباد

ڈی کے زیڈ دھوکہ دہی کیس، کلیدی ملزم گرفتار، ایک کروڑ 70لاکھ روپئے اور دیگر اشیاء ضبط

سی سی ایس پولیس نے ڈی کے زیڈ دھوکہ دہی کیس کے کلیدی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور ان کی اہلیہ کو حراست میں لے لیا۔ ملزم کے قبضہ سے 564 دستاویزات ایک کروڑ 70 لاکھ روپئے 13 مختلف بینکس کے چیکس، لانگ بکس، 13 لیاب ٹاپس ضبط کرلئے گئے۔

حیدرآباد(منصف نیوز بیورو) سی سی ایس پولیس نے ڈی کے زیڈ دھوکہ دہی کیس کے کلیدی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور ان کی اہلیہ کو حراست میں لے لیا۔ ملزم کے قبضہ سے 564 دستاویزات ایک کروڑ 70 لاکھ روپئے 13 مختلف بینکس کے چیکس، لانگ بکس، 13 لیاب ٹاپس ضبط کرلئے گئے۔

پولیس کے بموجب ڈی کے زیڈ مادھاپور کے پرانے مالک اشفاق راحیل کو گرفتار کرلیا گیا اور ان کی اہلیہ سیدہ عائشہ ناز جو اس کیس میں ملزم نمبر9 ہیں اور ڈائرکٹر ڈیکازدسلوشین پرائیوٹ لمیٹیڈ ہیں نے اقبال جرم کرلیا۔ ابھی اکاؤنٹس کی جانچ کی جارہی ہے۔ پولیس نے کرائم نمبر 200/2024 میں مختلف دفعات کے تحت درج کرلیا ہے۔

اس کمپنی میں جملہ 17 ہزار 500 انوسٹرس ہیں جملہ اسکام 227 کروڑ روپئے کا بتایاجاتا ہے۔ ابھی پولیس کو ڈی کے زیڈ کے مینجنگ ڈائرکٹر اقبال کی تلاش ہے۔ کمپنی نے 8 تا12 فیصد منافع کا جھانسہ دیا تھا۔ 5 ہزار سے شروعات کی تھی۔ کمپنی میں رقم ڈپازٹ کرنے کی کوئی حد نہیں تھی۔

پولیس سید عمیر احمد، نذیر اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ ملزم اشفاق راحیل اور اقبال نے ڈی کے زیڈ ٹکنالوجی کو ڈیکازد سالویشن پرائیوٹ لمیٹیڈ سے مربوط کردیا تھا۔ دیکازد سالویشن پرائیوٹ لمیٹیڈ، امیزان کے ساتھ ملکر ہیڈ فونس، نِک بانڈس کا روزانہ 4000 آرڈر لیتے تھے اس کمپنی کا منافع انوسٹرس کو دیاجاتا تھا۔

یہ ہیڈ فونس، نک بانڈس کی سرگرمیاں چادرگھاٹ اور ٹولی چوکی علاقہ میں جاری تھیں۔ اس دوران سٹی کمشنر پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بینکس یا گورنمنٹ رجسٹرڈ فینانشیل اداروں سے کاروبار کریں۔ باقی سب بھاری منافع کے نام پر عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں۔