ڈی ایم کے رکن پارلیمنٹ پر 908 کروڑ روپے کا جرمانہ
انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ ڈی ایم کے رکن پارلیمنٹ ایس جگت رت چکن اور اُن کے ارکان خاندان کے خلاف بیرونی زرِ مبادلہ قواعد کی خلاف ورزی سے متعلق کیس میں 908 کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔

نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ ڈی ایم کے رکن پارلیمنٹ ایس جگت رت چکن اور اُن کے ارکان خاندان کے خلاف بیرونی زرِ مبادلہ قواعد کی خلاف ورزی سے متعلق کیس میں 908 کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔
وفاقی ایجنسی نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ (فیما) کے تحت 26 اگست صادر کردہ فیصلہ کے مطابق ستمبر 2020 میں ضبط کی گئی 89.19 کروڑ روپے مالیتی جائیدادوں کو قرق کرلیا گیا ہے۔
76 سالہ جگت رت چکن آراکونم اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں ایجنسی نے کہا کہ رکن پارلیمنٹ کے خلاف فیما کی تحقیقات جاری ہیں۔ ان کے ارکان خاندان اور متعلقہ ادارہ کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں۔
ای ڈی نے کہا کہ تحقیقات کے نتیجہ میں فیما قانون کی دفعہ 37A کے تحت 11 ستمبر 2020 کو ضبط کی گئی مختلف منقولہ و غیر منقولہ جائیدادوں کو حکومت کے حق میں قرق کرلیا گیا ہے۔ اِن کی مالیت 89.19 کروڑ روپے ہے۔