تلنگانہ

تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری

حکومت تلنگانہ نے تمام محکموں‘ ریاست کے پی ایس یوایس‘ایجنسیز‘خودمختار اور سرکاری اداروں کے ناموں میں ”ٹی ایس“ کے حوالوں کو ”ٹی جی“ سے بدل دینے کی ہدایت دی ہے۔

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ نے تمام محکموں‘ ریاست کے پی ایس یوایس‘ایجنسیز‘خودمختار اور سرکاری اداروں کے ناموں میں ”ٹی ایس“ کے حوالوں کو ”ٹی جی“ سے بدل دینے کی ہدایت دی ہے۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
نئی دہلی کے اے پی بھون کی تقسیم، تلنگانہ کو 8 ایکڑ اراضی الاٹ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جمعیۃ علماء کا ممبر بننا باعثِ ثواب اور ملت کیلئے نفع بخش عمل ہے: حافظ پیر خلیق احمد صابر

حکومت نے اس سلسلہ میں احکام جاری کرتے ہوئے تمام اسپیشل چیف سکریٹریز‘ پرنسپال سکریٹریزاور سکریٹریزسے کہا ہے کہ حکومت ہند کے ذریعہ اختیارکردہ تلنگانہ کا مخفف ٹی جی (TG) ہے اوراس کے مطابق ٹی جی کواختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

ریاست کی سطح پر تلنگانہ کا مخفف ٹی جی بھی فوری اثر کے ساتھ نافذ العمل ہوگا۔حکومت نے سکریٹریٹ کے تمام محکموں کو ہدایت دی کہ وہ ریاست کے تمام پی ایس یوایس‘ایجنسیوں‘خودمختاراور دیگر سرکاری اداروں کے ناموں‘سرکاری دستاویزات (بشمول لیٹرہیڈس‘ رپورٹس‘ اعلامیہ) نشان اور آوٹ سائیڈسرکاری دفاتر‘ویب سائٹس اور آن لائن پلاٹ فارمس اوردیگر سرکاری کمیونیکیشن موادمیں موجودٹی ایس کے تمام حوالوں کوٹی جی سے بدل دیں۔

احکام میں تمام سرکاری دستاویزات بشمول پالیسی پیپرس‘جی اوز‘ اعلامیہ‘سرکلرس‘رپورٹس‘لیٹرہیڈس اوردیگر کمیونیکشن موادمیں تلنگانہ کے مخفف ٹی جی کو اپنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

احکام میں مزید کہاگیاہے کہ مستقبل کے تمام اندرون اور بیرونی دونوں سرکاری کمیونیکیشن میں تلنگانہ کے مخفف کے طورپر ٹی جی استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

تمام محکموں سے کہاگیا ہے کہ وہ ٹی ایس کے ساتھ موجوداسٹیشنری اور طبع شدہ مواد کا جائزہ لیں اوروقت مقررہ میں تبدیلی یا اپڈیٹ کردہ مخفف ٹی جی کے ساتھ مواد کی اشاعت کے لئے ایک منصوبہ کوقطعیت دیں۔

ریاست کے تمام محکمہ جات کو ہدایت دی گئی کہ وہ 31مئی تک جائنٹ سکریٹری ٹوگورنمنٹ (کوآرڈنیشن) جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کوکارروائی کے بارے میں رپورٹ دیں۔